ٹوتھ پیسٹ کے حیرت انگیز کمالات؛ جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سنے ہونگے

آج ہم آپکو ٹوتھ پیسٹ کے حیرت انگیز استعمالات بتائیں گے۔
ہر گھر میں ٹوتھ پیسٹ کا استعمال ہوتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دانت صاف کرنے کے لیے علاوہ ٹوتھ پیسٹ کو آپ کس طرح استعمال کر سکتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
جیکٹ کی صفائی
جیکٹ کی صفائی کے لیے ٹوتھ پیسٹ کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔
تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ ان پر لگائیں اور ملائم برش سے صاف کریں اس کے بعد کپڑے سے اسے پونچھ دیں، سارے داغ دھبے دور ہو جائیں گے۔
استری صاف کرنے کے لئے
اکثر استری کا نچلا حصہ خراب ہوجاتا ہے جس سے کپڑے بھی خراب ہونے کا امکان ہوتا ہے۔
اگر آپ تھوڑی سی نان جیل ٹوتھ پیسٹ لگا کر استری کو صاف کریں تو یہ بالکل نئی جیسی ہوجاتی ہے۔
بچوں کی فیڈر
بچوں کے فیڈرز میں سے ناگوار بو آتی ہے جبکہ ان میں دودھ کے نشانات بھی ہوتے ہیں۔
اگر آپ تھوڑی سی توٹھ پیسٹ کا استعمال کرتے ہوئے ان بوتلوں کو صاف کریں تو نہ صرف نشانات صاف ہوجائیں گے بلکہ ان میں سے بو بھی ختم ہوجائے گی۔
کیل مہاسوں کے لئے
کیل مہاسوں پر نان جیل ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور خشک ہونے تک چھوڑ دیں۔
ٹوتھ پیسٹ آپ کی جلد سے تیل اور بیکٹیریا کو ختم کرے گی اور مہاسوں سے چھٹکارا مل جائے گا۔
فرش صاف کرنے کے لئے
اگر فرش میلے ہوجائیں تو ان پر ٹوتھ پیسٹ لگا کر کسی کپڑے سے اچھی طرح صاف کریں اور پھر دھو لیں، فرش بالکل نئے جیسا ہوجائے گا۔
فرنیچر کی صفائی کے لئے
اگر فرنیچر پر پانی یا کسی اور شے کے نشانات آجائیں تو انہیں ٹوتھ پیسٹ سے بآسانی صاف کیا جاسکتا ہے۔
شیشہ صاف کرنے کیلئے
شیشہ دھندلا گیا ہے تو اس پر ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور خشک کپڑے سے صاف کر لیں۔
گھر کی دیواریں صاف کرنے کیلئے
اگر گھر کی دیواروں خراب ہیں تو ان پر ٹوتھ پیسٹ استعمال کریں۔
ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور اسے گیلے کپڑے سے پونچھ لیں اس سے سارے داغ صاف ہو جائیں گے۔
ناخنوں کو چمکانے کیلئے
اگر آپ گندے ناخنوں سے پریشان ہیں تو انہیں بھی ٹوتھ پیسٹ سے چمکائیں۔
تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ اپنے ناخنوں پر لگائیں اور پھر برش سے آرام سے صاف کر لیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News