Advertisement

اربوں روپے کی لاٹری جیتنے والے شخص کو بیوی کی تلاش

جرمنی میں اربوں روپے کی لاٹری جیتنے والے فیکٹری ورکر کیورسٹ یلدیرم کو رقم خرچ کرنے کے لیے بیوی کی تلاش ہے۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق جرمنی کے شہر ڈورٹمنڈ کے نوجوان نے دو ماہ قبل 99 لاکھ 27 ہزار 511 یورو (تقریباً 2ارب 19کروڑ روپے) کی لاٹری جیتی تھی۔

کیورسٹ ایک سٹیل مل میں نوکری کرتا تھا جب اس کی لاٹری نکلی، امیر ہونے کے فوری بعد اس نے فیکٹری کی ملازمت چھوڑ دی اور ایک پرتعیش زندگی شروع کر دی، اس نے سب سے پہلے لگ بھگ 7کروڑ روپے کی ایک فراری اور 5کروڑ روپے کی پورشا ٹربو ایس خریدی۔

کیورسٹ کا کہنا ہے کہ میں امیر ہونے کے بعد بھی سنگل ہوں، اب مجھے ایک بیوی کی تلاش ہے، جس کے ساتھ مل کر میں اپنی دولت خرچ کر سکوں۔

Advertisement

فیکٹری ورکر نے کہا کہ مجھے ایسی بیوی چاہئیے جسے سفر کرنا پسند ہو اور وہ میرے ساتھ شادی کے فوری بعد فیملی شروع کرنے پر رضامند ہو، سب سے بڑھ کر مجھے ایسی بیوی چاہئیے جس پر میں اعتبار کر سکوں۔

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version