Advertisement

بہادر بلی لنگڑاتے ہوئے خود ہی اسپتال پہنچ گئی، ویڈیو نے سب کو جذباتی کردیا

بلی کے خود ہی اپنی ٹوٹی ٹانگ کا علاج کروانے اسپتال پہنچنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کوجذباتی کردیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر بلی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے سب کی توجہ اپنی جانب کر لی ہے۔

جی ہاں ، وائرل ہونے والی بلی کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بلی کی ٹانگ میں کچھ چوٹ لگ گئی ہے جس کی وجہ سے اس کی چال میں بھی فرق نظر آرہا ہے۔

سی سی ٹی وی کی وائرل ہونے والی ویڈیو ایک ترکی کے اسپتال کی ہے جہاں بلی اپنے ٹانگ ٹھیک کروانے کے لیے خود ہی چلی جاتی ہے۔

Advertisement

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بلی اسپتال میں جب تک گھومتی رہی جب تک کوئی اس کی مدد کو نہیں آیا۔

تاہم نرس ابوزر اوزدیمیر نے بلی کو جیسے ہی دیکھا تو فوراً اس کی مدد کے لیے آگے بڑھے۔

ویڈیو میں بھی اسپتال کے اسٹاف کو زخمی بلی کا اعلاج کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جناب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بلی کی اس ویڈیو پر متعدد کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرکے کہا کہ یہ بلی تو بہت سمجھدار ہے۔

Advertisement

جبکہ  ایک صارف نے ترکی کے اسپتال کے اسٹاف کی تعریف کی کہ انہوں نے بلی کو وہاں سے بھگانے کے بجائے اس کی ٹانگ پر بینڈیچ کی اوراس کی مدد کی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر جانوروں کی ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جو کبھی صارفین کو خوفزدہ تو کبھی جزباتی کر دیتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
Next Article
Exit mobile version