پانی بیتی ہوئی گائے پر مگر مچھ کا حملہ؛ دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

مگرمچھ مچھلیوں، کرسٹیشینز، اور چھوٹے ممالیہ جانوروں، پرندوں اور رینگنے والے جانوروں پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں، لیکن جیسے جیسے وہ بڑے ہوتے جاتے ہیں، وہ ہرن، زیبرا اور آبی بھینس سمیت بہت بڑی شکار کی نسلیں لینے کے قابل ہو جاتے ہیں۔
مگرمچھ جانوروں کی دنیا میں پانی کی سطح پر چھپنے اور دریا کے کناروں پر تیزی سے شکار کرنے کی صلاحیت کے لیے مشہور ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک مگرمچھ گائے پر گھات لگا کر حملہ کر رہا ہے جو ندی کا پانی پی رہی تھی۔
ویڈٰو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مگر مچھ نے گائے کے پیچھے سے حملہ کیا اور اسے مظبوطی سے پکڑ کر نیچے کی طرف گھسیٹنے لگا لیکن گائے کی قسمت اچھی تھی کہ وہ اس سے بچ نکلی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News