طیاروں میں داخلی دروازہ بائیں جانب ہی کیوں ہوتا ہے؟ دلچسپ وجہ جانیے

جہاز کا سفر کس کو پسند نہیں ہوتا ہر شخص یہی چاہتا ہے کہ وہ کم از کم ایک بار جہاز کا سفر ضرور کرے کیونکہ اس کا سفر ٹرین، بس اور دیگر گاڑیوں سے کافی مختلف ہوتا ہے۔
بیشتر افراد نے جہاز کا سفر کیا بھی ہوگا لیکن کیا آپ نے کبھی یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ جہاز میں داخلی دروازہ بائیں جانب ہی کیوں ہوتا ہے؟ ہم میں سے اکثر افراد کو معلوم ہی نہیں ہوگا کیونکہ شاید ہی کسی نے یہ جاننے کی کوشش کی ہو تو آئیے ہم آپکو اس کا اہم راز بتاتے ہیں۔
ایک وجہ یہ ہے کہ دروازے کو بائیں جانب رکھنے سے مسافروں کو زمینی عملے سے الگ رکھنے میں مدد ملتی ہے جو کہ دائیں جانب سے طیارے میں ایندھن بھرنے اور سامان لوڈ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جہاز کی کھڑکی میں سوراخ کیوں ہوتا ہے؟ اہم راز جانیے
مگر اس سے بھی زیادہ اہم وجہ یہ ہے کہ عام طور پر پائلٹ بائیں جانب بیٹھتے ہیں تو ماضی میں دروازے بائیں جانب رکھنے سے پائلٹ کو ٹرمینل بلڈنگ سے ونگ کلیئرنس کا فیصلہ کرنے میں آسانی ملتی تھی۔
اس کی ایک اور وجہ یہ ہے کہ اکثر بحری جہازوں یا کشتیوں میں مسافر بائیں جانب سے سوار ہوتے ہیں اور اکثر طیاروں اور جیٹ وے کو بھی اسی سوچ کو ذہن میں رکھ کر ڈیزائن کیا گیا۔
ویسے 2 نشستوں کے طیارے واحد آپشن ہوتے ہیں جس میں دائیں جانب سے بھی داخل یا اترنا ممکن ہوتا ہے مگر اکثر کمرشل طیارے اب بھی بائیں جانب ہی دروازہ رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News