Advertisement

ویڈیو: کورین لڑکی پر بھی ہندی گانے کا جادو چل گیا

کورین لڑکی بھی ہندی گانوں کی دیوانی ہوگئی۔

سوشل میڈیا پرایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک کورین لڑکی کو بالی وڈ کے سپر ہٹ سونگ ’جانے کہا میرا جگر گیا جی‘ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ کورین لڑکی اپنی بھارتی دوست کے ساتھ اس مشہور گانے پر ڈانس کر رہی ہے۔

کورین لڑکی کی وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل بھی کچھ کورین لڑکوں کو مشہور ہندی گانے پر ڈانس کرتا دیکھا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بالی وڈ کا گانا کالا چشمہ کافی ٹرینڈ کر رہا تھا اور ہرشادی میں اس گانے پر ڈانس بھی ضرور کیا جا رہا تھا۔

Advertisement

 تاہم اس بالی وڈ گانے پر کورین بھی خود کو نہ روک سکے تھے اور بالی وڈ سونگ کالا چشمہ پر بہترین ڈانس کر ڈالا تھا۔

کورین لڑکوں کی جانب سے کیے جانے والے اس ڈانس کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا گیا تھا اوراس ڈانس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے متعدد تعریفی کمنٹس بھی کیے گئے تھے۔

Advertisement

ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کالا چشمہ کا بہترین ورژن ہے۔

اس کے علاوہ ایک اور صارف نے ان کے ڈانس کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ لوگ بہت اچھے لگ رہے ہیں ساتھ ہی دل اور محبت کے ایموجیز بھی بنائے۔

واضح رہے کہ دیگرمملک کی جانب سے ہندی گانوں کو سراہانے کے حوالے سے مختلف انداز پر مبنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اکثر وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے صارفین کی جانب سے پسند بھی کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیٹ کی چربی ختم کرنے والا ’پانی‘ متعارف؛ مگر یہ کام کیسے کرتا ہے؟
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version