ورک فرام ہوم نے دلہے کو شادی والے دن بھی مصروف رکھا

کویڈ کے آغاز سے ہی کئی کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو ورک فرام ہوم کی اجازت دی لیکن جیسے ہی وبائی مرض میں کمی واقعہ ہوئی تو ملازمین پھر سے باقاعدگی سے دفتر جانے لگے لیکن اب بھی کئی کمپنیاں ہیں جو اپنے ملازمین سے گھر سے کام کروا رہی ہیں۔
ورک فرام ہوم کے فوائد بھی ہیں لیکن ساتھی ہی نقصانات بھی ہیں ایسی ہی ایک مثال ہمیں بھارت کے شہر کولکتہ میں ملی جب دولہا شادی کی رسومات کے دوران بھی لیپ ٹاپ پر کام کر رہا ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔
تصویر میں دھوتی اور بریف پہنے ایک دولہے کو اپنے کام میں مگن رہتے ہوئے شادی کی رسومات ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
دلہے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا کسی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جب آپ کام کو سر پر چڑھا لیں تو ایسا ہوتا ہے تو کسی نے کہا کہ شادی تھی تو کمپنی سے چھٹیاں لینی چاہیے تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

