Advertisement

110 سال قبل ڈوبنے والے ٹائیٹینک کی گھڑی نیلام؛ رقم جان کر حیران ہوجائیں گے

ٹائٹینک کے غرق ہونے کے 110 سال بعد اس میں سفرکرنے والے ایک کلرک کی پاکٹ گھڑی 98 ہزار پاؤنڈز( دوکروڑ 61لاکھ 34 ہزار روپے)میں فروخت کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بحری جہاز ٹائٹینک جب 14 اپریل 1912 میں بحر اوقیانوس میں غرق ہوا تو کلرک آسکر اسکاٹ ووڈی کی گھڑی پانی میں ڈوب کر جم گئی تھی۔

گھڑی سمندر سے برآمد ہونے کے کچھ عرصے بعد اسے آسکر کی اہلیہ کو دے دیا گیا تھا۔

ٹائٹینک سے برآمد ہونے والی گھڑی کوبرطانیہ کے ایک نیلام گھر کے ذریعے 98 ہزارپاؤنڈز ( دوکروڑ 61لاکھ 34 ہزار روپے) میں فروخت کردیا گیا۔

Advertisement

ٹائٹینک کی دیگراشیا میں  فرسٹ کلاس کا مینیو 50 ہزار پاؤنڈز (ایک کروڑ33 لاکھ 33ہزار674 روپے) اورجہاز میں سفرکرنے والے امیرمسافروں کی فہرست 41 ہزار پاؤنڈز(ایک کروڑ 9 لاکھ 32 ہزار 643 روپے) میں فروخت کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version