Advertisement

12 دنوں سے مسلسل ایک دائرے میں گھومنے ولی بھیڑوں کی حیران کن ویڈیو وائرل

چین میں ایک فارم پر کم از کم 12 دنوں سے سینکڑوں بھیڑیں مسلسل دائرے میں گھوم رہی ہیں، انٹرنیٹ پر اس ’پراسرار بھیڑ چال‘ کی ویڈیو نے لوگوں کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔

دنیا بھر کی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے والی اس خبر اور ویڈیو نے ’بھیڑ چال‘ کی ایک اور سطح منکشف کر دی ہے، لوگ ابھی تک حیران ہیں کہ شمالی چین کے شہر منگولیا میں بھیڑوں کا یہ ریوڑ آخر کیوں دو ہفتوں سے ایک دائرے میں گھوم رہا ہے۔

چین کی سرکاری نیوز سائٹ پیپلز ڈیلی نے 10 دن کے بعد اس عجیب و غریب واقعے کی سیکیورٹی فوٹیج ٹویٹ کی ہے، اسے ’بھیڑوں کا بڑا اسرار‘ قرار دیا جا رہا ہے، رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ یہ بھیڑیں صحت مند ہیں، اور انھیں کوئی بیماری نہیں ہے، اور اسی وجہ سے بھیڑوں کے اس ’عجیب رویے‘ کی وجہ اب بھی ایک معمہ ہے۔

ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سینکڑوں بھیڑیں ایک ساتھ ایک فارم میں ایک جگہ کا چکر لگا رہی ہیں، جب کہ ان کے اردگرد موجود دیگر بھیڑیں بے پروا دکھائی دے رہی ہیں۔

بھیڑوں کی مالکن میاؤ کا دعویٰ ہے کہ شروع میں چند بھیڑوں نے دائرے میں گھومنا شروع کیا تھا، پھر دھیرے دھیرے ریوڑ کی دیگر بھیڑیں بھی اس کے ساتھ ’چال‘ میں شامل ہوتی گئیں۔

Advertisement

انھوں نے بتایا کہ ان کے پاس بھیڑوں کے 34 احاطے ہیں، لیکن صرف 13 ویں احاطے کی بھیڑوں نے یہ عجیب رویہ دکھایا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عجیب و غریب رویے کی ایک وجہ ایک بیکٹیریائی بیماری ’لسٹریوسِس‘ (listeriosis) ہو سکتی ہے، اس کی وجہ سے جانور ایک دائرے میں گھومنے لگ جاتے ہیں، کیوں کہ اس بیکٹیریا کی وجہ سے دماغ کی ایک طرف مفلوج ہو جاتی ہے۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بھیڑوں کو یہ انفیکشن لاحق ہو جائے تو وہ علامات ظاہر ہونے کے بعد 24 سے 48 گھنٹوں کے اندر مر جاتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version