بلی بھی آئی پیڈ پر گیمز کھیلنے کی عادی ہوگئی، ویڈیو دیکھیں

بلی نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب کر لی۔
سوشل میڈیا پر ایک بلی کی ٹک ٹاک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بلی آئی پیڈ آن کرنے کی فرمائش کر رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلی آئی پیڈ میں مصروف ہے لیکن اچانک آئی پیڈ بن ہو جاتا ہے۔
https://www.tiktok.com/@yesmaaike/video/7125817794117045550?is_from_webapp=v1&item_id=7125817794117045550&lang=en
تاہم جیسے ہی آئی پیڈ بن ہوتا بلی خوبصورت ایکشن میں آئی پیڈ کو آن کرنے کی فرمائش کرتی۔
ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ بلی آئی پیڈ کو اپنے پنجوں کی مدد سے بھی آن کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
وائرل ہونے والی اس بلی کی ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بلی کی اس ویڈیو پر دلچسپ کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ نئے دور کی بلی ہے جنہیں آئی پیڈ بھی چاہیے۔
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ اس بلی کا آئی پیڈ آن کروانے کے لیے ہاتھوں سے کیےجانے والا ایکشن بہت خوبصورت ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پراکثر جانوروں سے منسلک ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر بچے تو بچے بڑے بھی اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ پاتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

