فضائی بلندی پر کرتب دکھاتے پرندوں نے سب کا دل جیت لیا، ویڈیو دیکھیں

سیگل کی فضائی بلندی پر اپنے ساتھی کو سیر کروانے کی ویڈیو نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سیگل کے اُوپردوسرا سیگل بڑے مزے سے بیٹھ کر فضائی بلندیوں سے لطف اندوزہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
https://twitter.com/buitengebieden/status/1592980811648991232
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس دلچسپ ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی جس میں مگر مچھ کو بوٹ سمجھ کر سوار ہونے والا پرندے کو لطف اندوزہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
اس بات سے تو سب ہی واقف ہے کہ مگرمچھ اپنے شکار کو جانے نہیں دیتا اور بڑی مہارت سے شکار کرنے کے ہنر کو جانتا ہے۔
مگرمچھ جب بھی شکار کرتا تو اپنے جبڑوں میں شکاری کو دبوچ لیتا ہے۔
لیکن اس وائرل ہونے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران ہی کر دیا ہے۔
جی ہاں! ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پرندہ مگر مچھ کی پشت پر بیٹھا بڑے مزے سے سمندر کی سیر کر رہا ہے۔
ویڈیو میں آس پاس دیگر مگرمچوں کا جھنڈ بھی موجود ہے جبکہ سمندر کے قریب دیگر پرندوں کو بیٹھے ہوئے اور کچھ اُڑتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر مگرمچھ اور پرندے کی سواری کی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا جبکہ دیگر صارفین اس ویڈیو پر دلچسپ کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر جانوروں اور پرندوں سے منسلک اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News