Advertisement

کھوجی نے سیکڑوں برس پرانی انگوٹھی ڈھونڈ نکالی؛ قیمت جان کر حیران ہوجائیں گے

میٹل ڈٹیکٹر سے زمین کے اندر چھپی دھاتیں تلاش کرنے والے شخص کے ہاتھ ایک بہت بڑی دریافت آئی ہے جو سینکڑوں سال قبل شادی کی ایک انگوٹھی ہے اور اس پر قیمتی ہیرا جڑا ہے۔

برطانیہ کی کاؤنٹی مغربی سسیکس کے بعض تھورن کومبے نامی علاقے سے یہ انگوٹھی ملی ہے جو بہترین حالت میں ہے۔

توقع ہے کہ یہ نیلامی میں 40 سے 47 ہزار ڈالر میں فروخت ہوجائے گی۔ 69 سالہ ڈیوڈ بورڈ کو یہ انگوٹھی بہترین حالت میں ملی ہے۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ 1970 سے میٹل ڈٹیکٹر سے قیمتی دھاتی اشیا تلاش کررہے ہیں لیکن ایک عرصے تک یہ کام چھوڑ دیا اور دوبارہ 2019 میں اس پر کام شروع کیا۔

خوش قسمتی سے اگلے ہی روز میٹل ڈٹیکٹر نے دھات کی شناخت کی اور تھوڑی سی کھدائی کے بعد سنہری انگوٹھی ہاتھ لگی۔

Advertisement

یہ ایک خوبصورت انگوٹھی تھی جس پر ایک ہیرا لگا ہوا ہے اور فرانسیسی زبان میں لکھا ہے، ’ میرا تمہارا ایمان تھامتا ہوں، تم میرا ایمان سنبھالو۔‘

تاہم انگوٹھی قرونِ وسطیٰ کے فرانس میں شادی کی ایک تقریب میں پہنائی گئی تھی اور لگ بھگ 1388 میں بنائی گئی تھی۔

یہ انگوٹھی جلد نیلامی کے لیے پیش کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version