Advertisement

ہاتھوں کی رگیں کچھ افراد میں نمایاں کیوں ہوتی ہیں؟ اہم وجہ سامنے آگئی

جس طرح ہر ایک کی جسامت، دماغ اور طور طریقہ الگ ہوتا ہے بالکل ویسے ہی ہاتھوں کی رگیں بھی ہر ایک میں الگ الگ انداز سے ہوتی ہیں۔

بعض افراد میں ہاتھوں کی رگیں نمایاں ہوتی ہیں اور بعض افراد کے ہاتھوں کی رگیں دکھائی بھی نہیں دیتی ہیں۔

ایسا کیوں ہوتا ہے اور اس کی کیا وجوہات ہیں یہ آج اس آرٹیکل میں معلوم ہوجائے گا۔

بلڈ پریشر بڑھنا:

جب کوئی فرد ورزش کرتا ہے تو اس کا بلڈ پریشر یا خون کا دباؤ مسلز کی ضروریات کے مطابق بڑھ جاتا ہے کیونکہ انہیں مزید خون کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں رگیں پھیلتی ہیں جس سے رگیں نمایاں ہوتی ہیں۔

Advertisement

کمزوری:

پتلے افراد کی جلد کے اندر چربی کی تہہ بھی پتلی ہوتی ہے اور یہ پتلی تہہ رگوں کو چھپا نے کی بجائے زیادہ نمایاں کردیتی ہے۔

عمر:

معمر افراد کی رگیں بھی زیادہ نمایاں ہوتی ہیں کیونکہ جلد کی لچک کم ہونے پر وہ پتلی ہوتی ہیں جس سے رگیں پھیل جاتی ہیں۔

جینیاتی نظام:

کچھ افراد قدرتی طور پر شفاف جلد کے مالک ہوتے ہیں تو اس سے بھی رگیں زیادہ نمایاں ہوتی ہیں، دیگر افراد میں قدرتی طور پر رگیں بڑی ہوتی ہیں جو اکثر ورزش کرنے پر زیادہ نمایاں ہوجاتی ہیں۔

Advertisement

گرمی:

جب موسم گرم ہو تو جسم کی جانب سے اضافی خون رگوں کی سطح پر بھیج کر جسم کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version