Advertisement

87 سال کی عمر میں دوسری ماسٹر ڈگری حاصل کرنے والی خاتون

یہ سچ ہے تعلیم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی ہے۔

ایسی ہی ایک کہانی ہندوستان کی ایک بوڑھی خاتون کی ہے جنہوں نے حال ہی میں 87 سال کی عمر میں کینیڈا سے دوسری ماسٹر ڈگری سے نوازا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق انہوں نے ہندوستان کی مدراس یونیورسٹی سے اپنا تعلیمی سفر شروع کیا اور اپنی انڈرگریجویٹ ڈگری مکمل کی۔

 اس خاتون کا نام ورتھا شانموگناتھن ہے جو یارک یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے والی سب سے عمر رسیدہ خاتون بن گئی ہیں۔

Advertisement

اونٹاریو لیجسلیچر میں ان کے اعزاز حاصل کرنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پرمقبول ہوگئی۔

صوبائی پارلیمنٹ کے رکن وجے تھانیگاسلم نے انسٹاگرام پر اپنے اسکالر کو خراج تحسین پیش کرنے کی ویڈیو پوسٹ کی۔

مسٹر تھانیگاسلم پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیپشن میں لکھا کہ اونٹاریو لیجسلیچر میں مسز ورتھا شانموگناتھن کا اعزاز حاصل کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، بطور یارک یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے والی سب سے معمر شخص اور پورے کینیڈا میں گریجویٹ ڈگری حاصل کرنے والی معمر ترین خواتین میں سے ایک سوشل میڈیا صارفین 87 سالہ  خاتون سے بہت متاثر ہو رہے ہیں۔

پوسٹ کی جانے والی ویڈیو مپر صارفین کی جانب سے متعدد کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو خود پر شک کرتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ زندگی میں کچھ بھی شروع کرنے میں دیر ہو چکی ہے تو یہ خاتون اُن سب کے لیے بہترین مثال ہیں۔

واضح رہے کہ محترمہ شانموگناتھن کے تعلیمی سفر کے بارے میں سب سے متاثر کن بات یہ ہے کہ انہوں نے COVID-19 وبائی امراض کے دوران اپنی دوسری ماسٹر ڈگری مکمل کی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version