سمندر کی تہہ میں پیانو بجانے والا یہ شخص کون ہے؟ جانیے
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ سمندر کی تہہ میں پیانو بجانے والا یہ شخص کون ہے۔
یہ شخص یوٹوبر جو جینکنز ہیں جن کا تعلق برطانیہ سے ہے جبکہ یہ پیانو بجانے کے ماہر ہیں۔
انہوں نے دلچسپ انداز اپناتے ہوئے سمندر کی تہہ میں پیانو بجا کر سب کو حیران کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
جو جینکنز نے یہ ویڈیو اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹا گرام پر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ وہ سمندر کی تہہ میں ‘انڈر دی سی’ کی دھن بجا رہے ہیں۔
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ جو جینکنز نے ڈائیونگ سوٹ پہنا ہوا ہے جبکہ انہوں نے آکسیجن ماسک کے ساتھ لائف سیفٹی کا مکمل خیال رکھا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ جو جینکنز نے بکنگھم پیلس کے باہر بھی پیانو بجایا ہے جبکہ وہ ایک کشتی اور ہاٹ ائیر بلون پر بھی پیانو کے سر بکھیر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News