Advertisement

چوروں نے کروڑوں روپے کی لگژری گاڑیاں ایک منٹ سے بھی کم وقت میں چرالیں

سات لاکھ پاؤنڈ (تقریباً 20 کروڑ روپے) مالیت  کی پانچ لگژری اور نایاب کاریں، جن میں پورشے اور ایک ایریل ایٹم شامل ہیں، برطانیہ کے شہر ایسیکس میں واقع بلفن انڈسٹریل سٹیٹ سے چوری ہوگئیں۔

ڈکیتی کی یہ واردات سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈاکو 11 نومبر کو یونٹ میں گھس آئے اور آسانی سے کاریں چوری کرلیں۔

ایک منٹ  منٹ 15 سیکنڈز پر محیط اور ایسیکس پولیس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں چوروں کو 60 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں مہنگی کاریں چوری کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ایسیکس پولیس نے ایک کیپشن کے ساتھ ویڈیو شیئر کی جس میں لکھا ہے، ‘ہم فی الحال ایک ایسے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں جہاں 11 نومبر کو بلفن میں برینٹ ووڈ روڈ پر ایک یونٹ سے متعدد لگژری کاریں چوری ہوئیں۔

کیا آپ نے کوئی مشکوک چیز دیکھی؟ اگر ایسا ہے تو، براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔ ‘

Advertisement

ویلز آن لائن کے مطابق چرائی گئی گاڑیوں میں ایک نایاب ایریل ایٹم ریسنگ کار، ایک مرسڈیز بینز A45 AMG 4matic، ایک Porsche Cayenne، ایک Porsche 911 Carrera، اور ایک مرسڈیز Maybach  شامل ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ‘پولیس ابھی بھی مجرموں کی تلاش میں ہے تاہم  مرسڈیز مے بیک کو برآمد کر لیاگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version