اپنی داڑھی پر بےشمار کرسمس بلب لگا کر امریکی شہری نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

امریکی شہری جوئل اسٹریسر نے کرسمس کی مناسبت سے اپنی داڑھی پر بےشمار کرسمس بلب لگا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔
جوئل اسٹریسر نے اپنی داڑھی پر 710 کرسمس بلب لگا کر اپنا ہی قائم کردہ عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا جس کی ویڈیو گنیز بک ورلڈ ریکارڈز کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں جوئل اسٹریسر کو اپنی داڑھی پر بلب لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے بات کرتے ہوئے جوئل کا کہنا تھا کہ انہیں اس ریکارڈ یعنی 710 کرسمس بلب کو اپنی داڑھی میں لگانے میں 2 گھنٹے لگے اور ایک گھنٹہ انہیں اتارنے میں لگا۔
جوئل نے بتایا کہ 2019 میں انہوں نے پہلی بار داڑھی میں بلب لگا کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا تاہم اب انہوں نے اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News