Advertisement

بطخ کی طرح تیرنے والے ڈائنوسار کے باقیات دریافت

سائنسدانوں نے بطخ کی طرح تیرنے والے ڈائنوسار کے باقیات دریافت کیے ہیں۔

پرندے کی شکل والے اس ڈائنوسار کی تفصیلات کمیونکیشن بائیلوجی جرنل میں شائع ہوئی ہیں۔

14 سے 6 کروڑ سال قبل منگولیا کے صحرائے گوبی میں یہ ڈائنوسار ہنسی خوشی رہا کرتا تھا جسے ’نیٹوونیٹر پولی ڈونٹوس‘ (کئی دانتوں والا تیراک شکاری) کا نام دیا گیا ہے۔

Advertisement

گوبی ریگستان سے اس کے آثار ملے ہیں جو پہلے ہی عجیب و غریب ڈائنوسار کی دریافت کے ضمن میں عالمی شہرت رکھتا ہے۔

جنوبی کوریا کی سیئول نیشنل یونیورسٹی، جامعہ البرٹا اور منگولیا کی اکادمی برائے سائنس نے مشترکہ یہ تحقیقی کام کیا ہے۔

ان کے مطابق یہ جانور مشہور ڈائنوسار ویلوسریپٹر کا رشتے دار تھا، اس کا جبڑا لمبا اور اس پر باریک دانتوں کی طویل قطار تھی۔

پانی میں تیرنے والے پرندوں کے بدن خاص ہموار شکل میں ڈھلے ہوتے ہیں اور یہ ساخت اس سے قبل غیر پرندہ ڈائنوسار میں نہیں دیکھی گئی تھی۔

اب اس کی تفصیلی ہڈیوں سے معلوم ہوا ہے کہ نیٹوونیٹر ایک تیراک شکاری تھا اور اس نے تھیراپوڈ ڈائنوسار کی اولاد ہونے کے باوجود اپنی جسمانی ساخت الگ کرلی تھی۔

تاہم ماہرین اب تک فیصلہ نہیں کرسکے کہ آیا کہ یہ مستقل زمینی رہائشی تھا یا پانی اس کا مسکن تھا، لیکن اس کے بازو بتاتے ہیں کہ وہ ان سے پانی کو اچھی طرح دھکیل سکتا تھا۔

Advertisement

بعض ناقدین کا خیال ہے کہ اس کا کمپیوٹر ماڈل بنا کر اس کے نقول کو ضرور ٹیسٹ کیا جانا چاہئیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version