Advertisement

ماہی گیری کا شوق رشتہ ٹوٹنے کی وجہ بن گیا!

چینی خاتون (Zhang) نے اپنے سابق شوہر پرالزام لگایا کہ وہ روز ہر شام کو مچھلی کے شکار پر نکل جاتا ہے۔

چین کے صوبے شینڈونگ ( Shandong ) سے تعلق رکھنے والی خاتون زاہنگ نے عدالت میں طلاق کی درخواست دی۔

خاتون نے اپنے دس سالہ تعلق کو توڑنے کی انوکھی وجہ بتائی ۔ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گھر کے تمام کام خود کرتی ہے جبکہ اپنے دو بچوں کی دیکھ بھال بھی کرتی ہے۔ جبکہ اس کا شوہر سارا دن صوفے پر بیٹھ کر فون استعمال کرتا ہے۔

ہر شام کھانے کے بعد اس کا شوہر اپنے دوستوں کے ہمراہ مچھلی کے شکار پر نکل پڑتا ہے۔ زاہنگ کا کہنا ہے کہ اس نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کا واحد حل طلاق ہی ہے۔

زاہنگ کا کہنا تھا کہ وہ روز 6 بجے ناشتہ تیار کرتی ہے، اپنے کام پر جانے سے پہلے وہ بچوں کو اسکول کے لیے تیار کرکے اسکول چھوڑتی ہے۔ ہر دن برتن دھونا ، گھر کی صفائی ،بچوں کو اسکول سے گھر لانا اور انہیں اسکول کے کام میں مدد کرنا اسکی ذمہ داری ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں بالکل تھک چکی ہوں۔

زاہنگ کا مزید کہنا تھا کہا کہ ناشتہ تیار کرنے کے بعد اس کا شوہر جاگتا ہے ، کام کے بعد وہ صوفے پر لیٹا رہتا ہے اور موبائل سے کھیلتا ہے۔

عورت نے یہ بھی کہا کہ رات کے کھانے کے بعد وہ مچھلی کے شکار پر چلے جاتا ہے، اور اسکے شوہر کی ساری رات اسی مشغلے میں گزر جاتی ہے۔

عدالت نے میاں بیوی کے درمیان صلح کی کوشش کی تاہم زاہنگ کے شوہر نے ماہی گیری کو ترجیح دی ۔ جس کے بعد دونوں کی طلاق کی درخواست کو منظور کرلیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version