کیا آپ طیارے کے اڑان بھرنے یا اترتے وقت لائٹس کو مدھم کرنے کی وجہ جانتے ہیں؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ طیارے کے اڑان بھرنے یا اترتے وقت لائٹس کو مدھم کرنے کی کیا وجہ ہوتی ہے۔
جہاز کا سفر کس کو پسند نہیں ہوتا ہر شخص یہی چاہتا ہے کہ وہ کم از کم ایک بار جہاز کا سفر ضرور کرے کیونکہ اس کا سفر ٹرین، بس اور دیگر گاڑیوں سے کافی مختلف ہوتا ہے۔
بیشتر افراد نے جہاز کا سفر کیا بھی ہوگا لیکن کیا آپ نے کبھی یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ طیارے کے اڑان بھرنے یا اترتے وقت لائٹس کو مدھم کیوں کیا جاتا ہے؟
ہم میں سے اکثر افراد کو معلوم ہی نہیں ہوگا کیونکہ شاید ہی کسی نے یہ جاننے کی کوشش کی ہو تو آئیے ہم آپکو اس کا اہم راز بتاتے ہیں۔
طیارے کی لائٹس کو مدھم کرنے کا مقصد مسافروں کی بینائی کو ہر طرح کے حالات کے لیے تیار رکھنا ہوتا ہے۔
اس طریقہ کار سے مسافروں کی بینائی کس حد تک تاریکی کے لیے تیار ہوجاتی ہے جس سے اڑان بھرتے ہوئے یا اترتے ہوئے کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جہاز کی کھڑکی میں سوراخ کیوں ہوتا ہے؟ اہم راز جانیے
اس طرح مسافر کسی حادثے کے باعث چھانے والی تاریکی پر ردِ عمل ظاہر کرنے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔
طیارے کی کھڑکیوں کے شیڈ کو اڑان بھرنے یا اترتے وقت کھولے رکھنے کے پیچھے بھی یہی وجہ ہوتی ہے۔
پائلٹوں اور ماہرین کے مطابق اس کی ایک اور وجہ بھی ہے۔
اڑان بھرنے یا اترتے وقت طیاروں کو زیادہ سے زیادہ پاور کی ضرورت ہوتی ہے۔
کیبن لائٹس جیسے سسٹم کو مدھم کر کے بجلی کے لوڈ کو کم کیا جاتا ہے تاکہ طیارے کو اترتے ہوئے یا اڑان بھرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پاور دستیاب ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

