Advertisement

ہونہار طالبعلم نے مائن کرافٹ پر پوری یونیورسٹی بنا ڈالی

امریکی جامعہ کے ایک طالبعلم نے نہایت محنت سے مائن کرافٹ پر اپنی یونیورسٹی کے کیمپس کی تمام عمارتیں اور دیگر تفصیلات کو ڈیزائن کیا ہے جو ایک محنت اور وقت طلب کام بھی ہے۔

ساؤتھ ڈکوٹا اسکول آف مائنز اینڈ ٹیکنالوجی کے طالبعلم جیکسن چینیے نے یہ کاوش کی ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ مائن کرافٹ ایک غیرمعمولی گیم ہے جو وہ بچپن سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حوالے کے لیے گوگل ارتھ کو ریفرنس کے طور پر لیا گیا ہے۔

جیکسن نے جامعہ کی عمارتوں کے اندر کی تفصیلات بھی فراہم کی ہیں جن میں تجربہ گاہیں، دفاتر، کتابیں اور فرنیچر وغیرہ بھی شامل ہیں۔ وہ کمپیوٹر انجینیئرنگ کے طالبع ہیں اور انہوں نے حیران کن تفصیلات پر مبنی کمپیوٹر ماڈل بنایا ہے۔

Advertisement

ان کا خیال ہے کہ نئے طلبا و طالبات کے لیے یہ ایک بہترین مددگار ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس طرح وہ پوری جامعہ اور اس کے ایک ایک گوشے کی تفصیل معلوم کرسکتے ہیں۔ اس طرح مائن کرافٹ کیمپس سے انہیں ایک سے دوسری جگہ پہنچنے میں بہت آسانی ہوگی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مائن کرافٹ میں بنایا گیا یہ ڈیزائن اوپن سورس کی طرح جسے طلبا و طالبات استعمال کرکے اس میں اپنی معلومات اور تفاصیل شامل کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ مائن کرافٹ ایک مشہور پلیٹ فارم ہے جس میں مختلف فنکار اور پروگرامر اپنے ڈیزائن بناتے رہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version