مگر مچھ نے نوجوان کا بازو چبا ڈالا؛ دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل
تالاب میں خونخوار مگرمچھ نے تیرنے والے نوجوان کا بازو چبا ڈالا، خوش قسمت نوجوان تالاب سے زندہ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔
برازیل کے ایک گہرے تالاب میں تیرنے والے نوجوان کو دوسری زندگی مل گئی، اس خوفناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
اس ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ایک نوجوان برازیل کے ایک تالاب میں تیراکی کررہا ہے کہ اچانک ایک خونخوار مگرمچھ اس کا پیچھا کرنا شروع کردیتا ہے۔
مگرمچھ کو اپنی جانب آتا دیکھ کر نوجوان تیزی کے ساتھ وہاں سے نکلنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اس کی یہ کوشش کامیاب نہیں ہوتی اور مگرمچھ اس کا بازو اپنے مضبوط جبڑوں میں جکڑ لیتا ہے۔
مگرمچھ جب تالاب کے اندر نوجوان پرجھپٹتا ہے تو کچھ دیر کیلئے وہ دونوں سطح کے نیچے چلے جاتے ہیں، اور تھوڑی دیر بعد ابھرتے ہیں۔
بعد ازاں یہ خوش قسمت نوجوان معجزانہ طور پر وہاں سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا، ویڈیو میں اس کے زخمی بازو سے خون بہتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News