Advertisement

4 طریقے جن سے آپ بچوں کی خفیہ نگرانی کر سکتے ہیں، جانیے

آج کے جدید دور میں موبائل فون ہر ایک کی ضروت بن چکا ہے لیکن اس کے استعمال سے جہاں لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے وہیں نقصان بھی ہو رہا ہے۔

اسی طرح نئی نسل بھی اس ڈیوائس کو استعمال کرنے کا ہنر خوب جانتی ہے جس کی وجہ سے وہ کئی خطرات کا بھی شکار ہو سکتی ہے۔

تو آج ہم آپکو 4 طریقے بتائیں گے جن سے آپ بچوں کی خفیہ نگرانی کر سکتے ہیں۔

mSpy

جدید دور میں یہ ایپ آپ کے کمپیوٹر سے لے کر موبائل تک پر نظر رکھ سکتی ہے۔

Advertisement

یہ ایپ موبائل فون اور کمپیوٹر میں موجود میسجز، ای میل سمیت کئی چیزوں پر نظر رکھ سکتی ہے جبکہ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ کسی بھی غیر اخلاقی یا خطرناک میسجز یا ویڈیو اور تصاویر کو فوری پہچان جاتی ہے۔

آپ کا بچہ کیا دیکھ رہا ہے، کس سے باتیں کر رہا ہے اور کیا کر رہا ہے، یہ سب یہ ایپ باآسانی بتا سکتی ہے۔

Net Nanny Family Protect Pass

یہ دراصل کوئی ایپ نہیں بلکہ ایک سافٹ وئیر ہے جس کی مدد سے والدین اپنے بچے پر نہ صرف نظر رکھ سکتے ہیں بلکہ اسے چند خطرناک ویب سائٹس اور پیجز سے بھی محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

موبائل فون، میک، اینڈرائیڈ، کمپیوٹرز میں یہ سافٹ وئیر انسٹال کیا جا سکتا ہے جس کی مدد سے بچوں پر نظر تو رکھی جا ہی سکتی ہے جبکہ ان پر پابندی بھی لگائی جا سکتی ہے۔

اس سافٹ وئیر پر آپ کو اپنی پروفائل بنانی ہوتی ہے جس کی مدد سے آپ لاگ ان کرتے ہیں اور پھر ہر ایک بچے پر الگ طرح سے نظر رکھ سکتے ہیں یعنی ہر عمر کے بچے پر اسی کی عمر کے مطابق پابندی اور سیٹنگ کر سکتے ہیں۔

Advertisement

Mama Bear

یہ ایپلیکیشن بھی اپنے منفرد فیچرز اور بہترین کارکردگی کی بدولت مقبول ہے۔

اس ایپ کی مدد سے والدین بچوں کی نقل و حرکت، کیا کر رہے ہیں اور تنبیہہ سمیت کئی معاملات پر نظر رکھ سکتے ہیں۔

دوسری جانب اس ایپلیکیشن کی مدد سے آپ کا بچہ کیا چیز اپلوڈ کر رہا ہے، کس پوسٹ پر ردعمل دے رہا ہے اور کس سے بات کر رہا ہے، آپ کو نوٹیفیکیشن کے ذریعے معلوم ہو سکتا ہے۔

YouTube Kids

 یوٹیوب پر موجود ایک ایسا فیچر جس کی مدد سے آپ اپنے بچے کو صرف وہی دکھائیں گے جو آپ دکھانا چاہتے ہیں۔

Advertisement

یہ ایپ آپ کے بچوں تک غیر اخلاقی ویڈیوز، لنکز اور ایڈز کی رسائی کو روکتا ہے جبکہ بچہ کون سی ویڈیوز کو دیکھ رہا ہے، اس سب کی جانچ بھی آپ کر سکتے ہیں، ساتھ ہی اس ایپلیکیشن کے ذریعے آپ مطمئن ہوسکتے ہیں کہ آپ کے بچے کے ہاتھ میں محفوظ چیز ہی ہے۔

بڑی مشکلات سے بچنے کے لئے والدین کو احتیاط کرنی چاہیئے اور بچوں کی نگرانی کرنی چاہیئے جو کہ آج کے دور میں بہت ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version