Advertisement

کرہ ارض کی کھینچی گئی تاریخی تصویر کو 50 برس گزر گئے

چاند کے سفر کے دوران زمین کی اتاری گئی شاندار اور تاریخی تصویر کو اب پورے 50 برس ہوچکے ہیں۔

اس تصویر کو ’نیلے سنگِ مرمر‘ (دی بلو ماربل) کا نام دیا گیا ہے۔

دسمبر 1972 میں اپالو 17 کے خلانوردوں نے اپنے سفر کے دوران کرہِ ارض کی ایک شاندار تصویر کھینچی تھی جس میں افریقہ اور قطبِ جنوبی کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے جس پر بادل بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

یہ تصویر ناسا کے خلانوردوں، یوگین جین کرنن، رونالڈ ایونز اور ہیریسن شمٹ نے سات دسمبر کو ہیسل بینڈ کیمرے اور زیئس لینس سے کھینچی تھی۔

یہ تصویر 45000 کلومیٹر کے فاصلے پر اس وقت لی گئی تھی جب وہ چاند کی جانب رواں دواں تھے۔

Advertisement

50 سال پرانی یہ تصویر آج بھی کرہِ ارض کی خلا سے لی گئی بہترین تصاویر میں سے ایک ہے۔

اس میں خوبصورت نیلی زمین کے پس منظر میں تاریک سیاہ خلا کو دیکھا جاسکتا ہے۔

ناسا کے مؤرخ اسٹیفن گربر نے کہا کہ اپالو 17 کے خلانوردوں کا باضابطہ زمین کی تصویر لینے کا ارادہ نہیں تھا۔ لیکن تمام خلانوردوں کو فوٹوگرافی کی تربیت دی گئی تھی۔

50 برس کے دوران یہ تصویر دنیا بھر میں زمین کو دکھانے کے لیے سب سے زیادہ استعمال کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version