Advertisement

10 سال سے گمشدہ بلی آخر کار مالک کو مل گئی

امریکا میں 10 سال قبل کھوجانے والی بلی دوبارہ اپنے مالکان سے ملنے جا رہی ہے۔

نیویارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ سے گم ہونے والی اس بلی کے متعلق اس کے مالک رچرڈ پرائس کا کہنا ہے کہ ان کی پالتو بلی ’مِیمی‘ 2012 میں ان کے رشتے دار کے گھر سے کہیں چلی گئی تھی۔

گھر والوں نے علاقے میں بلی کو خوب ڈھونڈا لیکن میمی کہیں نہیں ملی۔

لانگ آئی لینڈ کے علاقے بروک ہیوون میں قائم اینیمل شیلٹر کے مطابق اس بلی کو گزشتہ دنوں انتہائی زبوں حالی میں لایا گیا۔

ادارے کی سپروائزر لِنڈا کلیمپفل کا کہنا تھا کہ اس بلی کے بال اس بری طرح اکڑے ہوئے تھے کہ زرہ بکتر کی ڈھال معلوم ہوتے تھے۔

Advertisement

بلی کو صاف ستھرا کر کے اس میں مائیکرو چپ ڈھونڈی گئی جس سے معلوم ہوا کہ اس کے مالک رچرڈ پرائس ہیں جو اب اسپین میں رہائش پذیر ہیں۔

رچرڈ پرائس کا کہنا تھا کہ بلی پر کیا گزری اس کے متعلق صرف بلی ہی بتا سکتی ہے۔

 ٓئندہ چند ہفتے بلی ان کے رشتے داروں کے پاس رہے گی اور آئندہ ماہ وہ اور ان کی اہلیہ لانگ آئی لینڈ جا کر اس کو لے آئیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
Next Article
Exit mobile version