بغیر بجلی اور گیس کے چلنے والی سستی استری؛ قیمت جانیں

اس دور میں جہاں ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے وہیں بجلی کے بل بھی اتنے آرہے ہیں کہ ایک عام انسان کیلئے ان کو ادا کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
گھر میں استری کا استعمال تو سبھی کرتے ہیں اور اس بات سے بھی واقف ہیں کے استری زیادہ کرنے سے بجلی کے بل میں اضافہ ہوتا ہے لیکن کیا آپ بغیر بجلی اور گیس کے چلنے والی سستی استری کے بارے میں جانتے ہیں؟
اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
سولر استری
سولر استری یعنی سورج کی روشنی سے چلنے والی استری۔
یہ استری لوکل ہوتی ہے اور بھلے اس پر کسی بھی کمپنی کا نام درج ہو اس کا اس کمپنی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، سولر استری 12 واٹ کی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ بھی بجلی کا بل زیادہ آنے سے پریشان ہیں؟ استری کو اس طریقے سے چلائیں
سولر اور عام استری میں کیا فرق ہے؟
سورج کی روشنی سے چلنے والی استری عام استری کی طرح ہی ہوتی ہے، البتہ اس میں پیچھے کی جانب ایک تار ہوتا ہے جس سے اس کی پہچان کی جاسکتی ہے، استری کی رفتار کو عام استری کی طرح کم یا زیادہ کیا جاسکتا ہے۔
استری کپڑے نہیں جلاتی
چونکہ یہ استری صرف 12 واٹ کی ہوتی ہے اس لئے یہ بہت تیز گرم نہیں ہوتی۔
اگر پانی چھڑک کر کاٹن کے کپڑے استری کرنے ہوں تو یہ پانی سکھانے اور سلوٹیں دور کرنے میں کچھ وقت لے گی۔ البتہ یہ استری کپڑوں پر چپک کر انھیں جلاتی بھی نہیں ہے۔
سولر استری کی قیمت
استری کے تار کو سولر پینل سے یا پھر سولر بیٹری سے جوڑا جاتا ہے، اگر سولر پینل سے چلانی ہو تو یاد رہے کہ اس کے لئے 2 سولر ڈش پیرالل رکھی ہوئی ہونی چاہیں اور تیز دھوپ آنی چاہیے جبکہ بیٹری پر یہ بہت تیز نہیں چلے گی، سولر استری کی قیمت 1600 سے شروع ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جانئے! کپڑوں سے استری کے داغ ہٹانے کے کارآمد ٹوٹکے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News