Advertisement

میکڈونلڈز میں کھانا کھانے میں زیادہ وقت لگانا مہنگا پڑگیا!

غذائی ماہرین لوگوں کو کھانا آہستہ کھانے کا مشورہ دیتے ہیں تاہم کیمبرج میں ایک شخص کو میکڈونلڈز میں کھانا پورا کرنے میں زیادہ وقت لگانے پر 100 پاؤنڈز ادا کرنے پڑے۔

شاپور مفتاح نامی شخص نے اپنے بھائی سے نیو مارکیٹ روڈ، کیمبرج کے قریب فاسٹ فوڈ ریستوران میں ملاقات کی اور کھانے کا آرڈر دیا۔

معاملات اس وقت تک ٹھیک تھے جب تک کہ اسے ایک نجی پارکنگ کمپنی، یو کے پارکنگ کنٹرول، کی جانب سے ایم سی ڈی صارفین کو اپنی گاڑیاں پارک کرنے کے لیے مقرر کردہ وقت کی حد سے تجاوز کرنے پر جرمانے کے نوٹس موصول نہیں ہوئے۔

اس شخص نے دعویٰ کیا کہ پارکنگ کمپنی نے اسے میکڈونلڈ کے صارفین کے لیے رکھی گئی 90 منٹ کی وقت کی حد کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے کا ٹکٹ جاری کیا۔

اپنا غصہ نکالتے ہوئے اس شخص نے کہا کہ میکڈونلڈز کے اندر ایسا کوئی نشان نہیں ہے جس میں کہا گیا ہو کہ آپ کے پاس بیٹھنے، کھانے اور جانے کے لیے 90 منٹ ہیں۔ آپ اپنے کھانے میں جلدی نہیں کرنا چاہتے اور ہم نے کافی کھانے کا آرڈر دیا ہے۔

Advertisement

اور پھر پارکنگ کمپنی نے اس شخص پر 100 پاؤنڈز تقریباً 10،000 روپے جرمانہ عائد کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version