جیل میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والا کبوتر پکڑا گیا

کینیڈا میں ایک جیل میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے کبوتر کو پکڑ لیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حیرت انگیز واقعہ 29 دسمبر 2022 کو کینیڈا کی جیل میں پیش آیا جہاں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے کبوتر کو پکڑا گیا۔
جیل حکام کے مطابق کبوتر کے جسم پر بستے کی طرح بندھے ہوئے ایک کپڑے کے تھیلے میں تقریباً 30 گرام منشیات موجود تھی۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ ایک کبوتر قیدیوں کے حصے کے باہر کافی دیر سے فضا میں چکر لگا رہا تھا جس وجہ سے شک پیدا ہوا، جب غور کیا گیا تو اس کبوتر کے جسم پر ایک تھیلی لٹکی ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کافی دیر کوشش کے بعد کبوتر کو پکڑا گیا تو معلوم ہوا اس تھیلی میں منشیات موجود ہے تاہم منشیات برآمد کر کے کبوتر کو آزاد کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ جیل کے اندر سے کس نے کبوتر کی تربیت کی یا اس عمل کے پیچھے باہر سے کوئی ملوث ہے تاہم اس حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

