Advertisement

کم عمری میں بچوں کو اسمارٹ فون دلانے والے والدین ہوجائیں ہوشیار!

آج کل جسے دیکھو اس کے ہاتھ میں موبائل فون ہے اور وہ اس کی دنیا میں گُم ہے، ایسا لگتا ہے کہ موبائل فون ہمارے جسم کا ایک حصہ ہے اور ہماری عادتوں میں شامل ہے، بہت سے لوگوں کیلئے یہ کسی علت سے کم نہیں۔

سوتے، جاگتے، کھاتے، پیتے، اٹھتے، بیٹھتے، یہاں تک کہ واش روم میں بھی موبائل فون کا استعمال اس قدر عام ہے کہ ایسا لگتا ہے جیسے آپ موبائل فون استعمال نہیں کر رہے بلکہ موبائل فون آپ کو استعمال کر رہا ہے۔

وہ والدین جو کم عمری میں بچوں کو اسمارٹ فون دلاتے ہیں اُن کے لئے ماہرین نے خطرے کی گنٹی بجادی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین بچوں کے زیادہ فون کے استعمال کو انسانی ڈھانچے میں تبدیلی سے جوڑ رہے ہیں جسے “ٹیک نیک” کا نام دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جانیں موبائل فون میں چھپی وہ 3 باتیں جو آپ کو بھی چونکا دیں گی

Advertisement

نیویارک سے تعلق رکھنے والی پلاسٹک سرجن ڈاکٹر رچرڈ ویسٹ ریچ نے بتایا کہ کہ ٹیک نیک ایک نئی کارپل ٹنل سنڈروم ہے جس میں ہاتھوں کا سن ہونا اور جھنجھلاہٹ جیسی علامات شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیک نیک ایک طرح کی بار بار ہونے والی تکلیف کے جیسا ہے  جس میں ناصرف سر درد بلکہ گردن اور کندھوں میں درد کے ساتھ ساتھ ہاتھوں میں جھرجھری بھی ہونے لگتی ہے جبکہ ساتھ ہی جھریاں بھی پڑسکتی ہیں۔

ماہرین کی جانب سے یہ بتایا گیا ہے کہ اگر موبائل یا لیپ ٹاپ کے استعمال کے  دوران آپ کی گردن 15 ڈگری پر جھکی ہوگی تو آپ کی گردن پر وزن 12 کلو محسوس ہوگا، اسی طرح 30 ڈگری پر وزن 18 کلو، 45 ڈگری پر 22 کلو اور 60 ڈگری پر 27 کلو وزن گردن پر محسوس ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: تیز رفتار چارجنگ موبائل فون کو نقصان پہنچاتی ہے؟

ماہرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موبائل فون اور لیپ ٹاپ استعمال کرنے کا اوسط وقت 6 سے 8 گھنٹے ہوگیا ہے جو صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version