Advertisement

شہزادہ ہیری کی کتاب نے مارکیٹ میں آتے ہی عالمی ریکارڈ قائم کردیا

برطانوی شہزادہ ہیری کی کتاب ’اسپیئر‘ نے مارکیٹ میں آتے ہی پہلے دن 14 لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہونے کے بعد عالمی ریکارڈ بنالیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ، امریکا اور کینیڈا میں شہزادہ ہیری کی متنازع سوانح حیات ’اسپیئر‘ نے فروخت کے پہلے دن ہی 14 لاکھ 30 ہزار سے زائد کاپیاں فروخت ہونے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔

Advertisement

اس سے قبل سب سے زیادہ کتابیں فروخت کرنے کا یہ ریکارڈ امریکا کے سابق صدر باراک اوباما کے پاس تھا، جن کی کتاب ’پرومس لینڈ 2020‘ کی 8 لاکھ 87 ہزار کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔

16 زبانوں میں شائع ہونے والی یہ کتاب 10 جنوری کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کی گئی تھی۔

متنازع سوانح حیات کی نقول کا ہسپانوی ترجمہ غلطی سے اسپین کے بازار میں آگیا تھا، جس کے بعد متعدد انکشافات سامنے آئے تھے، حالانکہ بعد میں اسپین میں اس کی کاپیاں دکانوں سے فوراً ہٹالی گئیں لیکن اس وقت تک یہ کتاب میڈیا کے ہاتھ لگ چکی تھی۔

یہی وجہ ہے کہ شہزاہ ہیری کی کتاب خریدنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

Advertisement

کتاب کے پبلشر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’اسپیئر‘ کی فروخت کے پہلے روز پینگوئن رینڈم ہاؤس کی طرف سے شائع ہونے والی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی غیر افسانوی (نان فکشن) کتاب بن گئی ہے۔

واضح رہے کہ شہزادہ ہیری نے اپنی متنازع سوانح حیات ’اسپیئر‘ میں اپنے بڑے بھائی شہزاہ ولیم پر جسمانی حملے کا الزام عائد کیا تھا انہوں نے کتاب میں انکشاف کیا کہ ان کے بھائی نے انہیں گریبان سے پکڑ کر فرش پر گرا دیا تھا جس سے ان کی کمر پر چوٹ آئی، لڑائی اس وقت شدت اختیار کر گئی جب شہزادہ ولیم نے شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کو ’پیچیدہ‘ اور ’بدتمیز‘ کہا تھا۔

410 صفحات کی کتاب میں شہزادہ ہیری نے افغانستان میں ڈیوٹی کے دوران 25 لوگوں کو ہلاک کرنے کا بھی انکشاف تھا۔

انہوں نے اپنی کتاب میں کہا ہے کہ افغانستان میں25 لوگوں کو ہلاک کرنے پر انہیں فخر نہیں ہے لیکن اس پر کوئی ندامت بھی نہیں۔

شہزادہ ہیری نے اپنی سوانح حیات میں اپنے بھائی شہزاہ ولیم اور والد شہزادہ چارلس کے ساتھ تعلقات اور برطانوی شاہی خاندان کےحوالے سے کئی اہم انکشافات کیے ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ شہزادہ ہیری کی کتاب مارکیٹ میں فروخت کے لیے اس وقت پیش کی گئی ہے جب ان کے والد شہزادہ چارلس اپنی والدہ آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کے گزشتہ برس ستمبر میں 96 سال کی عمر میں انتقال کے بعد رواں سال مئی میں تاجپوشی کی تیاری کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version