Advertisement

غلطیاں مٹانے والا دنیا کا سب سے بڑا اور وزنی ربڑ

جاپان میں اسٹیشنری ربڑ (ایریزر) بنانے والی ایک کمپنی نے غلط حروف مٹانے والا بہت ہی بڑا ربڑ بنایا ہے جو غالباً دنیا کا سب سے وزنی، قابلِ استعمال ربڑ ہوسکتا ہے۔

ریڈار ایس 10000 نامی اس ربڑ کا وزن 5 پاؤنڈ (سوادوکلوگرام) ہے لیکن اس کی قیمت لگ بھگ 100 ڈالر (پاکستانی 24000 روپے) ہے۔

سیڈ نامی کمپنی جاپان میں 1915 میں قائم کی گئی تھی، اس نے 1968 میں ریڈار نامی ایریزر پیش کیا تھا جو بہت مقبول ہوا ہے۔ زائد قیمت کے باوجود بچوں اور اساتذہ میں یہ اپنی ڈیزائننگ اور حروف مٹانے کی غیرمعمولی صلاحیت کی وجہ سے ہر ایک کے ہاتھ میں تھا  اس کے بعد سیڈ نےمزید ایریزر بھی تیار کئے۔

اب اسی کمپنی نے ریڈار ایس 10000 نامی ایک بہت بڑا ایریزر بنایا ہے جو بچوں کے پینسل باکس میں رکھے ربڑ کے مقابلے میں 200 گنا بڑا ہے۔

Advertisement

ان دونوں کی خاصیت یکساں ہے اور ایک ہی مٹیریئل سے بنی ہے۔ لیکن لوگ حیران ہیں کہ اتنا بڑا اور بھاری ربڑ کیوں بنایا گیا ہے؟

سیڈ کمپنی ہرسال ’تیزی سے مٹانے کا مقابلہ‘ منعقد کرتی ہے اور ریڈار ایس 10000 انعام یافتہ کو بطور تحفہ دیا جائے گا۔ لیکن ساتھ ہی اگر کوئی اسے خریدنا چاہے تو اسے 100 ڈالر خرچ کرنا ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version