Advertisement

چار کی بورڈ سے 81 کتابیں الٹی ٹائپ کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم

اٹلی کے ایک چھوٹے سے شہر کے باشندے نے ایک ساتھ چار کی بورڈ پر 81 کتابیں ٹائپ کی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام کتب (عکسی )مرر رائٹنگ میں ہیں یعنی انہیں آئینے کے سامنے لے جاکر ہی حروف سیدھا کرکے پڑھا جاسکتا ہے۔

63  سالہ میکیلے سینٹیلیا پیشے کے لحاظ سے اکاؤنٹںٹ ہیں لیکن رات کو وہ اپنے ایک اور جنونی منصوبے پر کام کرتے ہیں، جو دیکھنے میں آسان نہیں۔

وہ کتابیں الٹی ای عکسی ٹائپ کرتے ہیں اور اس کے لیے کسی بھی حروف سے خالی چار کی بورڈ ایک ساتھ استعمال کرتے ہیں۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس کی تصدیق کردی ہے۔

دوسری اہم بات یہ ہے کہ وہ ہر کتاب کو اس کی اصل زبان میں ہی ٹائپ کرتے ہیں جن میں عبرانی، خطِ میخی (کیونیفارم)، چینی، ہیروغلافی اور ماین تہذیب کی زبانیں شامل ہیں۔

Advertisement

ان کتابوں میں گلگامش کی داستان، قانونِ حمورابی، بائیبل، لیونارڈو ڈاونسی کی تمام کتب اور 2002 کی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بھی شامل ہے۔

لیکن یاد رہے کہ کی بورڈ میں عکسی کیز نہیں ہوتیں اور اسی لیے میکیلے نے انہیں اپنے لحاظ سے ڈھالا ہے۔ وہ کی بورڈ سافٹ ویئر میں تبدیلی کرکے اس سے الٹے (عکسی) حروف کا تعین کرتے ہیں اور اس کے بعد وہ کتاب کمپوز کرتے ہیں۔ کبھی وہ ایک ساتھ چار کی بورڈ بھی استعمال کرتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ میکیلے گزشتہ 30 برس سے الٹی کمپوزنگ کرر ہے اور وہ عکسی لکھائی پر بھی عبور رکھتے ہیں۔ وہ اپنی درجنوں نایاب کتب کو الٹا ٹائپ کرکے انہیں بڑے صفحات میں چھاپتے ہیں اور ان کی بہت خوبصورت جلد بندی کرتے ہیں جن پر قدیم کتب کا گمان ہوتا ہے۔

وہ اپنی کتابیں مشہور شخصیات کو تحفے میں دے چکے ہیں جن میں امریکی صدور براک اوبامہ اور بل کنٹن بھی شامل ہیں۔ ایک کتاب وہ پوپ بینیڈکٹ کو بھی دے چکے ہیں۔

Advertisement

اپنی انوکھی تخلیقات میں سب سے بڑی کتاب ’فوت شدہ کی مصری کتاب‘ تھی جو 610 جہازی صفحات پر محیط ہے اور 5500 برس قبل لکھی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version