ترکی میں زلزلہ؛ ملبے کے نیچے پھنسے شخص کی وضو کی خواہش کا اظہار کرتے ویڈیو وائرل

ترکیہ اور شام شدید زلزلے سے لرز اٹھے، 7.8 شدت کے زلزلے سے ہزاروں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شدید زلزلے کے باعث ترکیہ اور شام میں 15 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
شدید زلزے سے ترکیہ کے 10 صوبے متاثر ہوئے ہیں، زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، اردن اور لبنان میں بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلے کی وجہ سے ملبے کے نیچے پھنسے شخص کی وضو کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
ایک بوڑھا شخص جو ملبے دتلے دبا ہوا ہے، امدادی کارکن انہیں شدید سردی سے بچنے کے لیے کمبل دے رہے ہیں مگر وہ ان سے پانی مانگ رہے ہیں۔
بزرگ کہہ رہے ہیں کہ “مجھے پانی دو، میں وضو کروں گا میری نماز قضا ہو رہی ہے”۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جبکہ اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں بار دیکھا جاچُکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ اور شام میں زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی، مزید اضافے کا خدشہ
زلزلہ آنے کی صورت میں فوری طور پر کیا کرنا چاہیے؟ احتیاطی تدابیر جانیے
زلزلہ ایک قدرتی آفت ہے جو کبھی بھی آسکتا ہے۔
زلزلے کے حوالے سے پیشگوئی کرنا بظاہر ناممکن ہے لہٰذا شہریوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ زلزلہ آنے کی صورت میں چند اہم احتیاطی تدابیر سے واقف ہوں۔
احتیاطی تدابیر
زلزلہ آنے کی صورت میں اگر آپ گھر میں موجود ہیں تو فوری طور پر ہاتھوں اور پیروں کے بل زمین پر بیٹھ جائیں اور کسی میز کے نیچے پناہ لے لیں اور اسے ایک ہاتھ سے پکڑ لیں، زلزلے کے جھٹکے رکنے تک وہاں سے باہر نہ نکلیں۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس کریں تو اپنے ہوش و حواس قابو میں رکھیں، خوفزدہ ہو کر بغیر سوچے سمجھے بھاگنے، اوپر کی منزل سے چھلانگ لگانے اور چیخنے چلانے سے پرہیز کریں۔
زلزلے کے دوران گھر میں موجود بھاری فرنیچر کے قریب نہ جائیں اور دوری اختیار کریں۔
زلزلے کی وجہ سے وہ فرنیچر آپ پر گر بھی سکتا ہے، اس کے علاوہ شیشے کی کھڑکیوں سے گزرنے کی کوشش ہر گز نہ کریں، زلزلے کی وجہ سے شیشہ ٹوٹ کر آپ کو لگ سکتا ہے۔
زلزلے کی صورت میں لفٹ کا استعمال ہر گز نہ کریں کیونکہ اس کے جام ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔
اس وقت تک گھر سے باہر جانے کی کوشش نہ کریں جب تک زلزلہ رک نہ جائے۔
اگر آپ زلزلے کے وقت گھر سے باہر ہیں تو فوراً کھلی جگہ پر چلے جائیں، اونچی عمارتوں اور بجلی کے تاروں کے قریب بالکل نہ جائیں کیونکہ زلزلے کی وجہ سے وہ گر سکتی ہیں اور آپ ملبے تلے پھنس سکتے ہیں۔
اگر آپ گاڑی میں موجود ہیں تو زلزلہ آنے کی صورت میں اپنی گاڑی کو روک لیں، کسی پل یا عمارت کے قریب گاڑی کھڑی کرنے سے پرہیز کریں، اس بات کا دھیان رہے کہ پل، فلائی اوور کے اوپر یا نیچے نہ ہوں اور نزدیک بجلی کے تار، کھمبے، ٹاور یا اشتہاری ہورڈنگ نہ ہوں۔
اس کےعلاوہ اگر آپ کسی پہاڑی علاقے میں موجود ہیں تو زلزلے کی صورت میں اس بات کا خیال رکھیں کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کوئی پتھر آپ کی جانب نہ گر پڑے۔
ایک بار زلزلے کے جھٹکے ختم ہوجائیں تو بالکل مطمئن نہ ہوجائیں بلکہ آفٹر شاکس کے لیے الرٹ رہیں۔
اس کے علاوہ زلزلے کے بعد ماچس یا لائٹر جلانے کی بالکل کوشش نہ کریں، ہوسکتا ہے کہ زلزلے کی وجہ سے گیس لائن کو نقصان پہنچا ہو اور آپ جیسے ہی لائٹر جلائیں آگ بھڑک اٹھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

