Advertisement

وہ منفرد قصبہ جس کی تمام آبادی صرف ایک عمارت میں مقیم ہے

 آج ہم آپکو ایک ایسے منفرد قصبے کے بارے میں بتائیں گے جس کی تمام آبادی صرف ایک عمارت میں مقیم ہے۔

ایک ایسا علاقہ جو گاؤں سے بڑا اور شہر سے چھوٹا ہو وہ قصبہ کہلاتا ہے۔

دنیا بھر میں ہزاروں قصبے ہیں مگر کوئی بھی امریکی ریاست الاسکا کے Whittier جیسا نہیں۔

اس کی انفرادیت یہ ہے کہ یہاں کے تمام رہائشی ایک ہی چھت کے نیچے مقیم ہیں، 300 افراد کی آبادی پر مشتمل اس قصبے کے 85 فیصد رہائشی ایک 14 منزلہ عمارت میں مقیم ہیں۔

اسی عمارت میں پوسٹ آفس، پولیس اسٹیشن اور کریانے کی دکانیں موجود ہیں۔

Advertisement

اس قصبے تک رسائی بھی کافی مشکل ہے اور عموماً کشتی یا ایک سرنگ کے ذریعے وہاں پہنچنا ممکن ہوتا ہے۔

اس رہائشی عمارت کی تعمیر 1974 میں ہوئی تھی اور یہ بنیادی طور پر سرد جنگ کے عہد کی ایک فوجی بیرک ہے۔

اس قصبے کے 97 فیصد رقبے کی ملکیت الاسکا ریل روڈ کے پاس ہے اور اسی وجہ سے وہاں کوئی بھی گھر تعمیر نہیں ہو سکا۔

وہاں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اس عمارت کی تعمیر اس لیے ہوئی تاکہ رہائشیوں کو باہر نکلنے کی ضرورت ہی نہ ہو اور ہر چیز انہیں ایک چھت کے نیچے مل جائے۔

یہاں تک کہ ایک چرچ بھی عمارت کے تہہ خانے میں موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version