Advertisement

رات کے اندھیرے میں موبائل فون استعمال کرنے والے ہوشیار ہوجائیں!

بھارتی شہرحیدرآباد کی رہائشی خاتون اسمارٹ فون کے زیادہ استعمال کے باعث آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیورولوجسٹ ڈاکٹرسدھیرنے بتایا کہ 30 سالہ منجو تقریباً ڈیڑھ سال سے اندھیرے میں موبائل فون کا استعمال کررہی تھیں جس سے ان کی بینائی بتدریج کم ہورہی تھی۔

ڈاکٹرکے مطابق کبھی کبھارتوایسا ہوتا تھا کہ وہ کئی کئی سیکنڈز تک کچھ نہیں دیکھ پاتی تھیں، ایسا زیادہ تر رات کے وقت سوتے میں خاتون کی آنکھ کھلنے پرہوتا تھا۔

تیس سالہ منجو بیوٹی پارلرمیں کام کرتی تھیں لیکن معذور بیٹے کی دیکھ بھال کے لیے بیوٹیشن کی ملازمت چھوڑنے کے بعد انہیں رات میں موبائل فون استعمال کرنے کی لت پڑگئی تھی۔

ڈاکٹرنے خاتون کا طبی معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ وہ اسمارٹ فون ویژن سنڈروم میں مبتلا ہیں، جو کمپیوٹرز، اسمارٹ فونز، یا ٹیبلیٹ جیسے آلات کے دیر تک استعمال کرنے کے باعث لاحق ہوتا ہے۔

Advertisement

ڈاکٹرسدھیر نے خاتون کو علاج کرنے کے ساتھ اسمارٹ فون کا استعمال بھی ترک کرنے کی نصیحت کی جس کی بدولت ایک ماہ کے اندراندر منجو کی بینائی بہترہوگئی۔

ڈاکٹرنے روزانہ اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کے لیے ایک پیغام بھی دیا کہ ڈیجیٹل ڈیوائسزکی اسکرین زیادہ دیر تک دیکھنے سے گریزکریں کیونکہ یہ بصارت سے محرومی کا باعث بن سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version