ساس کا داماد کو تحفے میں ہتھیار دینا مہنگا پڑگیا!

ساس کا داماد کو تحفے میں ہتھیار دینا مہنگا پڑگیا ہے۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں شادی کی تقریب میں ساس اپنے داماد کو سلامی میں بندوق دے دہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کی تقریب جاری ہے، اس دوران ساس ایک بڑی بندوق تحفے کے طور پر اپنے داماد کو پیش کرتی ہے جس کو دلہا بھی قبول کرلیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شادیوں کا سیزن اپنے عروج پر؛ بےہودہ رسم پر دلہن والے عوامی تنقید کا نشانہ بن گئے
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے خاتون پر کڑی تنقید کی گئی۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ “ایک خاتون کی جانب سے دولہے کو بندوق فخر سے پیش کی جا رہی ہے جو کہ بہت ہی تشویشناک صورتحال ہے”۔
دیگر صارفین نے بھی اس ویڈیو پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
آئیے کمنٹس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بزرگ دلہا اور جوان دلہن شادی کی ویڈیو شوٹ کرواتے ہوئے وائرل
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News