Advertisement

زمین کی اندرونی تہہ کی ایک اور تہہ کے شواہد دریافت

زمین کی اندرونی

زمین کی اندرونی تہہ کی ایک اور تہہ کے شواہد دریافت

ماہرین نے ہمارے سیارے (زمین) کی اندرونی تہہ کی ایک اور تہہ کے شواہد دریافت کیے ہیں۔

 آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی (اے این یو) کے ماہرین یہ نئی تہہ 400 میل پر پھیلی ہوئی ہے، جو لوہے اور نکل جیسی دھاتوں سے بنی گیند ہےجس میں زمین کی قدیم تاریخ کا ریکارڈ محفوظ ہے۔

اس دریافت سے قبل سائنسدانوں نے زمین کی 4 تہوں کو دریافت کیا تھا اور اب اس میں ایک اور کا اضافہ ہو گیا ہے۔

سائنسدانوں نے اس ‘خفیہ’ تہہ کو زلزلے کی لہروں کا تجزیہ کرکے دریافت کیا۔

تحقیق کے مطابق زلزلے کی لہریں زمین کے مرکز میں ایسے زاویے سے سفر کرتی ہیں جس سے اندرونی تہہ کے اندر ایک اور تہہ کا عندیہ ملتا ہے۔

Advertisement

محققین نے بتایا کہ اس دریافت سے زمین کی اندرونی تہہ کے حوالے سے تحقیقات کے نئے ذرائع کا دروازہ کھل جائے گا۔

ان کا کہنا ہےکہ  یہ نئی تہہ زمین کے ماضی کے کسی ایسے اہم ایونٹ کا اشارہ دیتی ہے جس نے ہمارے سیارے ( زمین) کے مرکز پر نمایاں اثرات مرتب کیے۔

یہ بھی پڑھیں:امارات مریخ مشن نے ’سرخ سیارے‘ پر کونسی روشنی دریافت کی؟

انہو ں نے بتایا کہ اسی سے زمین کے مقناطیسی میدان کی تشکیل وضاحت بھی ہوتی ہے جس نے زندگی کے نمو میں اہم کردار ادا کیا۔

زمین کو سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے تحفظ فراہم کرنے اور پانی کو خلا میں جانے سے روکنے کے حوالے سے مقناطیسی میدان کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version