Advertisement

گاڑیوں کے اس ہینڈل کا اصل مقصد آپ کو دنگ کر دے گا

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ گاڑیوں کے اس ہینڈل کا اصل مقصد کیا ہے۔

بیشتر افراد نے گاڑیوں کا سفر کیا ہوگا لیکن کیا آپ نے کبھی یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ گاڑیوں کے اس ہینڈل کا اصل مقصد کیا ہے؟ ہم میں سے اکثر افراد کو معلوم ہی نہیں ہوگا کیونکہ شاید ہی کسی نے یہ جاننے کی کوشش کی ہو تو آئیے ہم آپکو اس کا اہم راز بتاتے ہیں۔

زیادہ تر افراد کے خیال میں جب گاڑی تیز چل رہی ہو تو اس ہینڈل کو تھامنے سے جسم کو مستحکم رکھنے میں مدد ملتی ہے یا کم از کم تحفظ کا احساس ہوتا ہے۔

یہ ہینڈل بنیادی طور پر ایسے افراد کے لیے ہوتے ہیں جو کسی جسمانی معذوری کے شکار ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بعض ٹی شرٹ میں وی کی شکل کیوں بنی ہوتی ہے؟ دلچسپ وجہ جانیے

Advertisement

یعنی کوئی وہیل چیئر استعمال کرتا ہے تو وہ اس ہینڈل کو تھام کر گاڑی کے اندر بیٹھ سکتا ہے یا باہر نکل سکتا ہے۔

اسی طرح اگر کسی فرد کی ٹانگیں کمزور ہیں اور وہ سفر کے دوران اپنے جسم کو مستحکم پوزیشن میں نہیں رکھ سکتا تو وہ ہینڈل کو تھام کر خود کو درست پوزیشن میں رکھ سکتا ہے۔

عام افراد بھی اس ہینڈل کی مدد سے گاڑی سے باہر نکلنے کے لیے اپنی ٹانگوں پر زور ڈال سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کریڈٹ کارڈ کا کچن میں بھی استعمال ہوسکتا ہے؛ مگر کیسے؟

آسان الفاظ میں یہ ہینڈل گاڑی سے اترنے یا چڑھنے کے لیے مدد فراہم کرتے ہیں اور یہی ان کا اصل مقصد بھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version