موبائل بیک کور کے 4 ایسے خطرناک نقصانات جو آپ نے سوچے بھی نہیں ہوں گے

اکثر صارفین موبائل کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے بیک کور کا استعمال کرتے ہیں جبکہ کئی لوگ موبائل کو محفوظ بنانے کیلئے اس کا استعمال کرتے ہیں۔
تاہم جب آپ بیک کور کو استعمال کرتے ہیں تو موبائل فون سے نکلنے والی ہیٹ یا گرمی بیک کور ہونے کی وجہ سے واپس موبائل کی طرف آ جاتی ہے یعنی موبائل ہیٹ کا انخلاء صحیح طرح نہیں ہو پاتا ہے۔
تو آئیے ہم آپکو موبائل بیک کور کے 4 نقصانات بتاتے ہیں۔
پہلا نقصان
بیک کور رکھنے کی وجہ سے سب سے پہلا نقصان موبائل فون کی پرفامنس پر پڑتا ہے یعنی موبائل فون کی پرفارمنس گِرتی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جانیں موبائل فون میں چھپی وہ 3 باتیں جو آپ کو بھی چونکا دیں گی
دوسرا نقصان
دوسرا نقصان یہ ہے کہ موبائل کے تمام پارٹس متاثر ہوتے ہیں خاص کر موبائل فون کی بیٹری چونکہ ہیٹ کا اثر بیٹری پر زیادہ ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ بیٹری کی لائف ٹائم متاثر ہوتی ہے۔
تیسرا نقصان
تیسرا نقصان یہ ہوتا ہے کہ موبائل فون سگنلز کو صحیح طرح کیچ نہیں کر پاتا چونکہ اینٹینا بیک سائیڈ پر ہوتا ہے جو کہ کیسنگ کے پچھلے حصے میں چھپا دیا جاتا ہے، بیک کور لگنے کی وجہ سے ان اینٹینا کو کام کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
چوتھا نقصان
چوتھا نقصان یہ ہوتا ہے کہ وائی فائی کو قبول کرنے والا ریسیور بھی کیسنگ کے اندر پیچھے کی طرف ہوتا ہے، بیک کور کی وجہ سے وائی فائی سگنلز کو بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا موبائل بھی بیماری پھیلا سکتے ہیں؟ جانئے کس طرح
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

