Advertisement

اسٹرابیری کو مٹی میں دبانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیے

سُرخ رنگ کے دل کی شکل اور سر پر سبز پتوں کا تاج رکھنے والا یہ پھل یعنی اسٹرابیری وٹامن، فائبر، زیرو کولیسٹرول اور اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہے۔

دنیا بھر میں اسٹرابیری کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں جبکہ اس پھل کی بڑی تعداد  پاکستان میں بھی افزائش ہوتی ہے۔

اسٹرابیری کو صحت کی ضمانت قرار دیا جاتا ہے، اس کا استعمال غذاؤں میں ذائقہ بڑھانے کے لئے کیا جاتا ہے اور اسٹرابیری کا روزانہ استعمال نہ صرف انسانی قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے بلکہ انسانی جسم کو مضر صحت مادوں سے پاک کر کے صحت پر اچھا اثر ڈالتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی سب سے بڑی اسٹرابیری لیکن اسے کھایا نہیں جاسکتا

ماہرین کے مطابق اسٹرابیری کا استعمال ایسے خراب کولیسٹرول کے اثرات کو کم کرتا ہے جو شریانوں میں خون کو گاڑھا کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں اور دل کی بیماریوں سے بچنے کے لئے بھی  زیادہ سے زیادہ اسٹرابیری کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔

Advertisement

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اسٹرابیری کو مٹی میں دبانے سے کیا ہوتا ہے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

اسٹرابیریز کو خریدنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں کیونکہ ان کی قیمت بہت زیادہ ہے۔

آج ہم آپ کو ایسا طریقہ بتائیں گے جس سے آپ اس سال اور آنے والے ہر سال میں مہنگی اسٹرابیری خریدنے کے بجائے گھر میں خود اُگا لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ اسٹرابیری کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

اس کے لئے آپ ایک مٹی سے بھرا ہوا گملہ اور کچھ اسٹرابیریز لے لیں، اسٹرابیریز کو فاصلہ رکھ کر مٹی میں دبا دیں۔

گملے میں ہلکا سا پانی دیں اور روشنی والی جگہ پر رکھ دیں۔

Advertisement

صرف ڈیڑھ ماہ بعد ہی آپ کے گھر میں اسٹرابیریز اُگ جائیں گی۔

خیال رہے کہ اسٹرابیریز کو کبھی ٹماٹر، آلو، شملہ مرچ یا بینگن کے ساتھ نہ اُگائیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹرابیری کے اوپر موجود ‘بیجوں’ کی حقیقت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version