پاکستان میں پنکھوں کے پَر 3 اور دیگر ممالک میں 4 کیوں ہوتے ہیں؟ جانیں

روز مرہ گھروں میں عام استعمال کی ان گنت ایسی اشیاء ہیں جن کے بارے میں کبھی غور نہیں کیا جاتا ہے یہ اس طرح کیوں بنائی گئی ہیں جیسے پنکھے تمام گھروں میں ہوتے ہیں اور گرمیوں میں ان کے بغیر کمروں میں بیٹھنا محال ہوجاتا ہے۔
تو آج ہم آپکو بتائیں گے کہ پاکستان میں پنکھوں کے پَر 3 اور دیگر ممالک میں 4 کیوں ہوتے ہیں اور اس کے پیچھے چھُپا راز کیا ہے۔
یورپی ممالک اور امریکہ وغیرہ میں 4 پَر والے پنکھے اے سی کا کمرہ ٹھنڈا کرنے کی صلاحیت میں اضافے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہر وقت گھومنے کے باوجود پنکھوں پر گرد کیوں جمع ہوجاتی ہے؟ وجہ جانیے
ان پنکھوں کے چاروں پَر پوری قوت سے اے سی کی ٹھنڈک کو پورے کمرے میں پھیلا دیتے ہیں اور اسے چاروں طرف گھماتے رہتے ہیں۔
جبکہ پاکستان میں 3 پرَوں والے پنکھے صرف گرمیوں میں کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
تین پَروں کی وجہ سے ان کی وزن ہلکا ہوتا ہے اس لیے یہ تیزی سے گھوم کر زیادہ ہوا پیدا کرتی ہیں اور ساتھ ہی بجلی بھی کم ضائع کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عید سے پہلے گھر کے کالے پنکھوں کو کیسے صاف کریں؟ جانیے آسان اور آزمودہ طریقہ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

