Advertisement

بلند ترین مقام پر اسکیٹ بورڈ کرتب دکھانے کا عالمی ریکارڈ قائم

امریکا میں ایک چیمپیئن اسکیٹ بورڈر نے 9000 فِٹ سے زائد کی بلندی پر جا کر ہوائی جہاز سے گرِنڈ کرتب دِکھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی 29 سالہ رہائشی لیٹیشیا بوفونی نے سی 130 طیارے کی مدد سے 9022 فِٹ کی بلندی پر پہنچ کر پیراشوٹ باندھا اور جہاز کے پچھلے خارجی راستے پر نصب باہر نکلتے پائپ پر فِیبل گرنڈ کرتب دِکھا کر چھلانگ لگا دی۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے لیٹیشیا کے بلند ترین مقام پر اسکیٹ بورڈ کا کرتب دِکھانے کے ریکارڈ کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

واضح رہے لیٹیشیا بوفونی ایکس گیمز میں خواتین کی کیٹیگری میں سب سے زیادہ اسکیٹ بورڈ اسٹریٹ گولڈ میڈلز (5) جیتنے، ایکس گیمز سمر خواتین کی کیٹیگری میں سب سے زیادہ میڈلز جیتنے (12) اور ہوائی جہاز میں سب سے بڑا اسکیٹ پارک بنانے اور اڑانے کا ریکارڈ بھی اپنے پاس رکھتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version