موبائل فون کی چند دلچسپ اور خفیہ سیٹنگ جانیے

آج کل جسے دیکھو اس کے ہاتھ میں موبائل فون ہے اور وہ اس کی دنیا میں گُم ہے، ایسا لگتا ہے کہ موبائل فون ہمارے جسم کا ایک حصہ ہے اور ہماری عادتوں میں شامل ہے، بہت سے لوگوں کیلئے یہ کسی علت سے کم نہیں۔
سوتے، جاگتے، کھاتے، پیتے، اٹھتے، بیٹھتے، یہاں تک کہ واش روم میں بھی موبائل فون کا استعمال اس قدر عام ہے کہ ایسا لگتا ہے جیسے آپ موبائل فون استعمال نہیں کر رہے بلکہ موبائل فون آپ کو استعمال کر رہا ہے۔
ایسے میں فون کے کچھ خفیہ راز ہیں جو آپ کو معلوم نہیں، آج ہم آپ کو ان ہی کچھ رازوں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں۔
اینڈرائیڈ صارفین موبائل فون کو اسمارٹ بنانے کے لیے ایک ایسی ایپلیکیشن کا استعمال کر سکتے ہیں جو آپ کے موبائل فون کی تصاویر، ویڈیوز، ڈاکیومنٹس اور آڈیو کو محفوظ رکھ سکتے ہیں، جو آپ سب سے خفیہ اور چھپانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رات کے اندھیرے میں موبائل فون استعمال کرنے والے ہوشیار ہوجائیں!
ٹارچ گیلری والٹ نامی ایپ سے آپ نہ صرف موبائل فون کی ٹارچ جلا سکتے ہیں بلکہ اس سے آپ موبائل فونز میں ویڈیوز، تصاویر، ڈاکیومنٹس اور آڈیو بھی محفوظ کر سکتے ہیں۔
اسے ڈاؤنلوڈ کر کے سب سے پہلی اسکرین آتی ہے ٹارچ کی جو اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ آپ ٹارچ کا استعمال کر سکتے ہیں۔
لیکن اگر آپ ٹارچ لفظ پر دبائیں تو ایک نئی اسکرین کھلتی ہے جس میں ایپ آپ سے پاسورڈ ڈالنے کو کہتی ہے یہ پاسورڈ آپ نے خود بنانا ہوتا ہے۔
اس کے بعد ایپ آپ سے ایک رنگ کا انتخاب کرنے کو کہتی ہے جو کہ آپ کا پسندیدہ رنگ ہو یہ بھی حفاظتی طور پر کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گمشدہ موبائل فون ڈھونڈنا اب نہایت آسان، مگر کیسے؟
اور پھر آئیکونز پر کلک کر کے آپ ویڈیوز، تصاویر، ڈاکیومنٹس اور آڈیو کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
وسرے صارفین کو یہی لگے گا کہ یہ ایک ٹارچ ایپ ہے لیکن بظاہر عام دکھنے والی یہ ایپ آپ کی کئی چیزوں کی حفاظت کر سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیز رفتار چارجنگ موبائل فون کو نقصان پہنچاتی ہے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News