Advertisement

امتحانات میں کامیابی کا بڑا راز سامنے آگیا

امتحانات میں کامیابی کا بڑا راز سامنے آ گیا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق امتحانات میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بھرپور نیند کریں۔

جی ہاں، اس تحقیق میں رات کی نیند کے دورانیے اور طالبعلموں کے امتحانی گریڈ کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ رات بھر میں 6 گھنٹے سے کم نیند سے طالبعلموں کے امتحانی نتائج پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ رات کی نیند کے کم دورانیے سے طالبعلموں کے امتحانی گریڈ گھٹ سکتے ہیں بلکہ اس کے نتیجے میں ان کی کلاس رومز میں سیکھنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: امتحانات کے دنوں میں بچوں کو ذہنی دباؤ سے کیسے نکالیں؟

اس تحقیق میں 600 طالبعلموں کو شامل کیا گیا اور ٹریکرز کے ذریعے ان کی نیند کی عادات کا جائزہ لیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ نیند کی کمی کے شکار طالبعلموں کی تعلیمی کارکردگی میں نمایاں کمی آتی ہے اور امتحانات میں کم نمبر لینے کا امکان بڑھتا ہے۔

محققین نے کہا کہ جب آپ کی نیند کا دورانیہ 6 گھنٹے سے کم ہو جاتا ہے تو اس سے جسمانی نظام متاثر ہوتا ہے، یہاں تک کہ بھرپور کوشش کے باوجود بھی یہ اثر برقرار رہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ نیند کی کمی کی قیمت ہمیں تعلیمی میدان میں چکانا پڑتی ہے اور اس لیے رات کی نیند کو اہمیت دینا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اس غذا کا استعمال آپ کو امتحانات کے دوران اسٹریس سے بچا سکتا ہے، تحقیق

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version