بلیوں کی ریمپ پر جلوے بکھیرنے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

بلیوں کی سج سنور کر ریمپ پر جلوے بکھیرنے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں بلیوں کو اپنے مالک کے ساتھ ریمپ پر کیٹ واک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو بنگلہ دیش کی ہے جہاں ایسی منفرد کیٹ واک ہوئی جس نے لوگوں کو حیران کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان موٹر سائیکل سمیت گڑھے میں گر کر غائب ہو گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ہونے والے اس منفرد کیٹ شو میں مرد و خواتین سمیت بزرگ افراد بھی اپنی پالتو بلیوں کو لے کر آئے ہوئے تھے اور بھرپور انداز میں اس دلچسپ میلے میں حصہ لیا۔
اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد نے دیکھا اور شیئر کیا ہے جبکہ صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان کو گھوڑے پر بیٹھنا مہنگا پڑگیا؛ ویڈیو وائرل
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News