Advertisement

باپ نے بیٹے کی جان بچانے کے لیے اپنا کروڑوں کا نقصان کرلیا

ڈالر

ایک باپ نے اپنے بیٹے کی جان بچانے کے لیے خود کا کروڑوں کا نقصان کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین میں ایک شخص نے اپنے نشے میں دھت بیٹے کو کار چلانے سے روکنے اور اسے کسی ممکنہ حادثے سے بچانے کے لیے کدال سے اس کی لگژری گاڑی کو سخت نقصان پہنچایا۔

لوگرونو کے 60 سالہ شخص نے پہلے تو شراب کے نشے میں دھت بیٹے کو ڈرائیونگ سے باز رکھنے کے لیے اسے سمجھانے کی کوشش کی لیکن ناکامی پر انتہائی اقدام کرتے ہوئے لوہے کی کدال سے بیٹے کی چمچاتی قیمتی بی ایم ڈبلیو کار کے نہ صرف شیشے توڑ ڈالے بلکہ کار کے پہیوں کی ہوا نکالنے کے بعد کار کی باڈی پر بھی کدال چلائے۔

اس واقعے کے حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ جب معمر شخص یہ حرکت کر رہا تھا تو مقامی پولیس کو ایک کال موصول ہوئی کہ ایک شخص عوامی سڑک پر کھڑی گاڑی کو کدال مار کر نقصان پہنچا رہا ہے۔

پولیس اسکواڈ وہاں پہنچی تو انہوں نے دیکھا کہ ایک سفید وین انہیں دیکھ کر وہاں سے تیزی سے نکلی ہے تاہم پولیس نے اسے روک لیا اور دیکھا کہ اس کے اندر ایک معمر شخص ایک نشے میں مست نوجوان کے ساتھ بیٹھا ہے۔

پولیس نے دونوں سے سوالات کیے تو معلوم ہوا کہ یہ دونوں باپ بیٹے ہیں اور معمر شخص نے اپنے 32 سالہ بیٹے کی گاڑی کو نقصان پہنچایا ہے۔

Advertisement

معمر شخص نے پولیس کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version