کتنے فیصد افراد موبائل فون سے دوری برداشت نہیں کرسکتے؟ جانئے

آج کل جسے دیکھو اس کے ہاتھ میں موبائل فون ہے اور وہ اس کی دنیا میں گُم ہے، ایسا لگتا ہے کہ موبائل فون ہمارے جسم کا ایک حصہ ہے اور ہماری عادتوں میں شامل ہے، بہت سے لوگوں کیلئے یہ کسی علت سے کم نہیں۔
سوتے، جاگتے، کھاتے، پیتے، اٹھتے، بیٹھتے، یہاں تک کہ واش روم میں بھی موبائل فون کا استعمال اس قدر عام ہے کہ ایسا لگتا ہے جیسے آپ موبائل فون استعمال نہیں کر رہے بلکہ موبائل فون آپ کو استعمال کر رہا ہے۔
تو کیا آپ جانتے ہیں کہ کتنے فیصد افراد موبائل فون سے دوری برداشت نہیں کرسکتے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
یقین کرنا مشکل ہوگا مگر لگ بھگ 90 فیصد افراد موبائل فون سے دوری برداشت نہیں کرسکتے۔
یہ بھی پڑھیں: رات کے اندھیرے میں موبائل فون استعمال کرنے والے ہوشیار ہوجائیں!
ایک سروے کے مطابق 90 فیصد افراد موبائل فون سے دوری برداشت نہیں کرسکتے۔
چائنا یوتھ ڈیلی سوشل سروے سینٹر اور Questionnaire جی ہاں، نیٹ ورک کے اس سروے میں انکشاف کیا گیا کہ 89.2 فیصد افراد لاشعوری طور پر اپنے فون کو نظروں میں رکھتے ہیں۔
سروے میں بتایا گیا کہ ان افراد کو فون اپنے قریب نظر نہ آئے تو وہ بے چینی محسوس کرنے لگتے ہیں یا فکر مند ہو جاتے ہیں۔
اسی طرح 64.9 فیصد افراد نے کہا کہ اگر فون ان سے دور ہو جائے تو ان کے لیے توجہ مرکوز کرنا ممکن نہیں رہتا۔
یہ بھی پڑھیں: گمشدہ موبائل فون ڈھونڈنا اب نہایت آسان، مگر کیسے؟
سروے کے مطابق 1980 اور 1990 کی دہائی کے دوران پیدا ہونے والے افراد موبائل فون پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں اور موبائل فون کے بغیر انہیں زندگی نامکمل محسوس ہوتی ہے۔
سروے میں شامل ماہرین نے کہا کہ ابتدا میں لوگ موبائل فون کو تناؤ میں کمی اور خوشی کو دریافت کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
مگر وقت کے ساتھ وہ فونز کے ساتھ ایسے جڑ جاتے ہیں کہ اس ڈیوائس کی دوری ان سے برداشت نہیں ہوتی۔
سروے کے مطابق موبائل ڈیوائسز پر بہت زیادہ انحصار کرنا نفسیاتی مسائل کی وجہ سے بن سکتا ہے، ان مسائل میں توجہ مرکوز کرنے میں مشکلات، خود اعتمادی میں کمی، ذہنی تشویش اور جسمانی سرگرمیوں میں کمی نمایاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تیز رفتار چارجنگ موبائل فون کو نقصان پہنچاتی ہے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News