فریج صاف کرنے کا وہ طریقہ جو اسکی بُو کو ختم کردے گا

فریج صاف کرنے کا وہ طریقہ جو اسکی بُو کو ختم کردے گا
آج ہم آپکو فریج صاف کرنے کا وہ طریقہ جو اسکی بُو کو ختم کردے گا۔
بدبو کو روکنے کے لیے بس تھوڑی احتیاط اور کچھ طریقے اپنانے چاہئیں۔
صفائی کا مطلب یہ نہیں کہ گیلے کپڑے سے فریج کے شیلف صاف کیے جائیں، مارکیٹ میں کئی سولوشنز دستیاب ہیں، ان کا استعمال کیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ آپ گھر میں ‘بیکنگ پاؤڈر اور لیموں’ کا استعمال کر کے بھی آسانی سے فریج کو صاف کرسکتے ہیں۔
کیڑے اور بدبو کو مارنے والے اجزاء رکھیں
ایک بار جب آپ فریج کو صحیح طریقے سے صاف کر لیں تو آپ چند اجزاء لے سکتے ہیں جو کسی بھی قسم کی بدبو کے خاتمے کا سبب بنتے ہیں۔
کافی، لیموں، کڑی پتے اور لونگ جیسے اجزاء فریج میں رکھیں، اس کے علاوہ نیم کے پتے بھی کیڑے مکوڑوں سے دوری کے لیے ریفریجریٹر میں رکھے جاتے ہیں۔
ائیر ٹائٹ کنٹینرز کا استعمال
کسی بھی قسم کی بچ جانے والی چیزوں کو ذخیرہ کرنے کے لیے اور حفظان صحت کا خیال رکھتے ہوئے ائیر ٹائٹ کنٹینرز کا استعمال کریں۔
ایک ائیر ٹائٹ کنٹینر باکس سے باہر آنے والی کسی بھی قسم کی بدبو کو روک دے گا۔
سرکہ
اگر آپ سرکے کو پانی میں ابالیں اور پھر اسے اپنے فریج میں 4 سے 6 گھنٹے کے لیے رکھیں تو یہ آپ کے ریفریجریٹر میں موجود کسی بھی قسم کی بدبو کو جذب کر لے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

