3 ہمپ بیک وہیل کا ایک ساتھ چھلانگ لگانے کا خوبصورت منظر

3 ہمپ بیک وہیل کا ایک ساتھ چھلانگ لگانے کا خوبصورت منظر
اس بات پر عالمی سطح پر اتفاق کیا جاتا ہے کہ فطرت میں ایک عظیم طاقت ہے اور یہ ہمیں ایک ہی وقت میں دنگ اور خوفزدہ کر سکتی ہے۔
ہمپ بیک وہیل کی یہ ویڈیو دیکھنے والوں کے لیے کچھ ایسا ہی منظر پیش کر رہی ہے جو کہ اتفاق سے کیمرے میں قید ہو گئی ہے، ویڈیو میں ایک نہیں، دو نہیں، بلکہ تین بڑی وہیل مچھلی پانی سے ہم آہنگی میں چھلانگ لگاتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔
اس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے کیونکہ فطرت، خاص طور پر بڑی سمندری مخلوقات کو دیکھنے میں حیرت انگیز ہوتی ہیں اور کسی بھی وہیل انسانی تعامل کوصارفین کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔
انٹرنیٹ پر اس نوعیت کی بہت سی ویڈیوز بھی موجود ہیں تاہم وائرل ہونے والی اس حالیہ ویڈیو کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا ہے۔
اس میں ایک یا دو نہیں بلکہ تین دیوہیکل ہمپ بیک وہیلوں کو پانی سے باہر چھلانگ لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو کہ ایک مختصر لمحہ ہے لیکن بالکل شاندار ہے۔
خیال رہے کہ یہ ویڈیو 24 جولائی کو رابرٹ ایڈی نے شوٹ کی تھی اور یہ ویڈیو نیو ہیمپشائر میں اس وقت لی گئی جب وہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ سمندر میں اپنی سالگرہ منا رہے تھے۔
رابرٹ ایڈی نے یہ ویڈیو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کی اور اس کے بعد سے یہ وائرل ہوگئی۔
ایڈی پورٹسماؤتھ کا رہائشی ہے اور اس نے ایک تجارتی ماہی گیر کے طور پر پانی پر کئی دہائیاں گزاریں لیکن اپنے برسوں کے تجربے کے باوجود، اس نے بتایا کہ اس نے پہلے کبھی ایسا کچھ نہیں دیکھا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/07/172737/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/07/172737/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News