Advertisement

خاتون نے اپنے دفتر سے کروڑوں روپے چوری کیوں کیے؟ وجہ انتہائی حیران کُن

خاتون نے اپنے دفتر سے کروڑوں روپے چوری کیوں کیے؟ وجہ انتہائی حیران کُن

چین میں ایک خاتوں نے اپنے دفتر سے کروڑوں روپے چوری کرلیے جس کی وجی جان کر شاید آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں ایک کمپنی میں کام کرنے والی خاتون اکاؤنٹنٹ نے اپنے بوائے فرینڈ سے تعلق مضبوط کرنے اور دونوں کے رشتے میں آنے والی مشکلات کو ختم کرنے کے لیے کالا جادو کروانے کا فیصلہ کیا۔

کالا جادو کروانے کے لیے اس نے اپنی کمپنی کے اکاؤنٹ سے مجموعی طور پر 6 لاکھ 77 ہزار ڈالرز کی رقم چوری کی۔

خاتون نے سب سے پہلے مارچ 2018 میں کمپنی کے اکاؤنٹ سے رقم غلط طریقے سے اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرنا شروع کی۔

Advertisement

اس وقت اسے اپنے بوائے فرینڈ کو کھونے کا ڈر تھا جس کی وجہ سے وہ کالا جادو کروا کر اس رشتے کو بچانا چاہتی تھی۔

تاہم گزشتہ سال اگست میں کمپنی کے اکاؤنٹ میں غیر معمولی طور پر رقم کم ہوئی تو خاتون کا راز فاش ہوگیا۔

کمپنی کی انتظامیہ کو پتہ چلا کہ خاتون کمپنی کے فنڈز کا غلط استعمال کر رہی ہے جس کے بعد پولیس کو اطلاع کی گئی اور خاتون کو شمال مشرقی چین کے لیاؤننگ صوبے سے گرفتار کیا گیا۔

اس معاملے کی تحقیقات کے دوران افسران نے کئی ڈیزائنر بیگز اور کپڑے ضبط کیے جو خاتون نے چوری کی رقم سے خریدے تھے۔

گرفتاری کے بعد خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے جو کچھ کیا اسے اس پر کوئی پچھتاوا نہیں، اس کالے جادو کی وجہ سے میرا رشتہ نہیں ٹوٹا اور بوائے چھوڑ کر نہیں گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/07/525531/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/07/525531/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version